Tuesday, May 18, 2021

Late Comers of Juma Khutba pray 2 rakat tahyatul Masjid before sitting

 

.

تحیۃ المسجد

Tahyatul Masjid

 

از قلم۔مرزا احتشام الدین احمد

 

 


Mirza Ehteshamuddin Ahmed
Whats App / imo  (+966)509380704

https://ia601501.us.archive.org/31/items/tahyatul-masjid/Tahyatul%20masjid.pdf

 

http://muslimislambooks.blogspot.com

site:muslimislambooks.blogspot.com

http://islamicbooksurdu.blogspot.com/


 

 

تحیۃ المسجد

خطبہ جمعہ کے درمیان


Pray 2 Rakat Tahyatul masjid

during Juma Khutba if you entered the masjid during khutba

 [(Bukhari 930-931-
Volume 2/52-53) & (Muslim 875-1897-1897)]

 

تحیۃ المسجد  کی  ہلکی  دو رکعت نماز پڑھنا خطبہ کے درمیان اس  شخص کے لئے پڑھنا سنت ہے جو تاخیر سے مسجد میں آئے

(حدیث- 1)  جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک شخص  (سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ)اس وقت آئے جب  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم *جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے ۔* آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ *اے فلاں ! کیا تم نے ( تحیۃ المسجد کی  نماز ) پڑھ لی* ۔ انہوں  نے کہا کہ نہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا *اچھا اٹھو  اور دو رکعت نماز پڑھ لو ۔* (صحیح) (متفق علیہ)

] بخاری  کتاب الجمعۃ  Volume 2/52-53; or  930-931) اور (مسلم (875b or Book 4 1897,1898)875 a

(Hadith-1)  Narrated Jabir bin `Abdullah: 

*A person entered the mosque while the Prophet () was delivering the Khutba on a Friday. The Prophet () said to him, *"Have you prayed?"* The man replied in the negative. The Prophet () said, *"Get up and pray two rak`at."* (Sahih) (Muttafaq Alaih)

[{Bukhari Friday Prayers Volume 2/52-53; or  930-931}and Muslim 875a, 875b or Book 4 1897,1898}]


 

 

مسجد میں بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نماز ادا کرنا

six (6) Ahadith

 

* *Tahyatul Masjid 2 Rakat nafil salat to be prayed before sitting in Masjid*

 

(حدیث- 2) ابو قتادہ (رضی اللہ عنہ ) سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا *جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھ لے (صحیح) (متفق علیہ)*

 

[ صحیح بخاری باب الصلوۃ: بک 8 حدیث 444; جلد 1/435) و (مسلم مسافر کی نماز بک 6 حدیث 84 : حدیث 714 الف ; جلد 1/1540 بک 4 حدیث 1540]

 

(Hadith-2)   Narrated Abu Qatada Al-Aslami: Allah's Messenger () said, *"If anyone of you enters a mosque, he should pray two rak`at (Nafil Prayer) before sitting." (Sahih) (Muttafaq Alaih)* [Bukhari Prayers (Salat) – Book8 Hadith 444 or vol 1/435; {Muslim-The book of prayer Travellers Book 6- Hadith 84 or 714a or volume 1/1540-book 4 – hadith 1540}]

(حدیث- 3)   ابو قتادہ (رضی اللہ عنہ ) سے مروی ہے

*میں مسجد میں داخل ہوا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے درمیان بیٹھے ہوئے تھے ، میں بیٹھ گیا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، *"تم کو بیٹھنے سے پہلے دو رکعت (نفل  نماز) پڑھنے سے کس چیز نے  تمھیں روکا؟"* انہوں نے کہا میں نے عرض کیا ، *یا اللہ کے رسول ، میں نے آپ کو بیٹھے دیکھا اورلوگوں کو  بھی بیٹھے دیکھا۔* رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا  ، *"لہذا اگر تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہوتا ہے ، تو وہ اس وقت تک نہیں بیٹھے گا جب تک کہ اس نے دو رکعت نماز نہ پڑھے۔* (صحیح)

 

 

(Hadith-3)  Abu Qatada, a Companion of the Messenger of Allah (), said: *I entered the mosque, when the Messenger of Allah () had been sitting among people, and I also sat down among them.* Upon this the Messenger of Allah () said: 

*What PREVENTED you from offering two rak'ahs (of Nafil prayer) before sitting down?* I said: Messenger of Allah, *I saw you sitting and people sitting (around you and I, therefore, sat in your company).* He (the Holy Prophet) then said: 

*When anyone among you enters the mosque, he should not sit till he has observed two rak'ahs.* (Sahih)

{Muslim-The book of prayer Travellers Book 6- Hadith 85  Hadith 714b or volume 1/1541-book 4 – hadith 1541}]

 

(حدیث- 4)   سیدنا   انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے تھے کہ آپ نے فرمایا کہ ( عہدرسالت میں ) جب مؤذن اذان دیتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ ستونوں کی طرف لپکتے ۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے حجرہ سے باہر تشریف لاتے تو لوگ اسی طرح نماز پڑھتے ہوئے ملتے ۔ یہ جماعت مغرب سے پہلے کی دو رکعتیں تھیں ۔ اور ( مغرب میں ) اذان اور تکبیر میں کوئی زیادہ فاصلہ نہیں ہوتا تھا ۔ اور عثمان بن جبلہ اور ابوداؤد طیالسی نے شعبہ سے اس ( حدیث میں یوں نقل کیا ہے کہ ) اذان اور تکبیر میں بہت تھوڑا سا فاصلہ ہوتا تھا . (صحیح)
 [بخاری  کتاب اذان 625 ۔ جلد 1 ؍598 ۔بک 10 ]

(Hadith-4)  Narrated Anas bin Malik: "When the Mu'adh-dhin pronounced the Adhan, some of the companions of the Prophet () would proceed to the pillars of the mosque (for the prayer) till the Prophet () arrived and in this way they used to pray two rak`at before the Maghrib prayer. There used to be a little time between the Adhan and the Iqama." Shu`ba said, "There used to be a very short interval between the two (Adhan and Iqama). (Sahih)
[Bukhari - 625-vol 1/598-Book 10-Call to Prayers-Book Azaan]

(حدیث- 5)     عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مغرب کے فرض سے پہلے ( سنت کی دو رکعتیں ) پڑھا کرو ۔ تیسری مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں فرمایا کہ جس کا جی چاہے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات پسند نہ تھی کہ لوگ اسے لازمی سمجھ بیٹھیں ۔ (صحیح)
 [بخاری  کتاب التھجد 1183 ۔ جلد 2 ؍277 ۔بک 21 ]

(Hadith-5)  Narrated `Abdullah Al-Muzni: The Prophet () said, "Pray before the Maghrib (compulsory) prayer." He (said it thrice) and in the third time, he said, "Whoever wants to offer it can do so." He said so because he did not like the people to take it as a tradition (like a regular Sunnah). (Sahih) [Bukhari 1183 - vol 2 /  277-Book 21- Book Prayer at Night– kitab Tahajjud]

(حدیث- 6)    عقبہ بن عامر جہنی صحابی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور عرض کیا آپ کو ابوتمیم عبداللہ بن مالک پر تعجب نہیں آیا کہ وہ مغرب کی نماز فرض سے پہلے دو رکعت نفل پڑھتے ہیں ۔ اس پر عقبہ نے فرمایا کہ ہم بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں اسے پڑھتے تھے ۔ میں نے کہا پھر اب اس کے چھوڑنے کی کیا وجہ ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ دنیا کے کاروبار مانع ہیں (اسکی وجہ  دنیا کے کاروبار کی مصروفیت ہے ) ۔ (صحیح) [بخاری  کتاب التھجد 1184 ۔ جلد 2 ؍278 ۔بک 21 ]

(Hadith-6)   Narrated Marthad bin `Abdullah Al-Yazani: I went to `Uqba bin 'Amir Al-Juhani and said, "Is it not surprising that Abi Tamim offers two rak`at before the Maghrib prayer?" `Uqba said, "We used to do so in the lifetime of Allah's Messenger ()." I asked him, "What prevents you from offering it now?" He replied, "Business." (Sahih)
 [Bukhari 1184 - vol 2 /  278-Book 21- Book Prayer at Night – kitab Tahajjud]

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ

وہ ہم سب کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام حقوق ادا کرنے ،

ان کی اطاعت کرنے اوران سے سچی محبت کرنے کی توفیق دے ۔

اور روزِ قیامت ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت اور آپ کے ہاتھوں حوضِ کوثر کا پانی نصیب کرے ۔ آمین

یا رب العلمین

مرزا احتشام الدین احمد
Written By: Mirza Ehteshamuddin Ahmed


 


Whats App (+966)509380704
email: mirzaehtesham1950@gmail.com
17 May 2021 (05 Shawwal 1442 AH)

http://muslimislambooks.blogspot.com

site:muslimislambooks.blogspot.com

http://islamicbooksurdu.blogspot.com/

 

No comments:

Post a Comment