Saturday, April 24, 2021

Fazayel-e-Darood on Mohammed Rasool ullaah - Sallal Lahu Alaihi wa sallam

 

 

.

نبی کریم ﷺ پرصلوٰۃ )  درود(

پڑھنے کے فضائل
 اور نہ پڑھنے کی وعید

Darood k fazayel

 

از قلم۔مرزا احتشام الدین احمد

 

 


Mirza Ehteshamuddin Ahmed
Whats App / imo  (+966)509380704

https://ia601409.us.archive.org/17/items/darood_202104/Darood.pdf

 

http://muslimislambooks.blogspot.com

site:muslimislambooks.blogspot.com

http://islamicbooksurdu.blogspot.com/

خاتم النبین  محمد رسول اللہ  ﷺ پرصلوٰۃ ) درود( پڑھنے کے فضائل کے   تعلق سے قرآن  مجید کی ایک آیت   اور  صرف  دس  (10) صحیح  اور  حسن  احادیث  تحریر کئے گئے  ہیں ،
اور صلوٰۃ ) درود(  نہ پڑھنے کی وعید کے ضمن  میں تین   (3) صحیح  اور  حسن  احادیث  تحریر کئے گئے  ہیں

 

     One verse of the Holy Quran and only ten (10) Sahih and Hasan Ahadith have been written regarding the virtues of reciting Durood (Prayer) on the last of the Prophets Muhammad Rasoolullah.
And three (3) Sahih and Hasan Ahadith have been written in connection with the punishment of not reciting Salat (Durood) 
 

 

درود شریف پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کے حکم پر عمل ہوتا ہے
أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ  بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
(سورة الاحزاب 33 /56)   
بے شک الله اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں
 اے ایمان والو تم بھی ان پر دورد اور سلام بھیجو

 

Allah sends His Salat (Blessings, Mercy) on the Prophet (Muhammad صلى الله عليه وسلم), and also His angels (ask Allah to bless and forgive him). O you who believe! Send your Salat on (ask Allah to bless) him (Muhammad(), and (you should) greet (salute) him with the Islamic way of greeting ( As-Salamu 'Alaikum ).
(Surah Al-Ahzaab 33:56)


 

صلوٰۃ علی النبی کا مطلب
 [صرف  سات (7) معنی یہاں ذکر کئے  گئے  ہیں ]

Meaning of Salat on Nabi ()
Only 7 meanings are described here

صلوٰۃ  کالفظ جو آیت شریفہ میں واردہوا ہے ۔ یہ  ایک متبرک لفظ ہے جو کئی معنی میں استعمال ہوتا ہے ۔
(1)تکریم وتشریف  (2) مدح وثنا (3) برکت ورحمت (4) رفعِ مراتب
 (5)  محبت و عطوفت  (6) پیار ودلار   (7)  ارداہ خیر ودعاء
 ان سب کو صلوٰۃ کا مفہوم حاوی ہے اور
 اسی رحمت خاصّہ کو ہمارے محاورہ میں درود کہتے ہیں ۔
    
امام بخاری رحمہ اللہ ؒ نے ابو العالیہ سے نقل کیا کہ اللہ کے درود کا مطلب آپ کی تعریف کرنا ہے فرشتوں کے سامنے
 اور فرشتوں کا درود ان کا دعا کرنا ہے ۔

 

Salat (صلوٰۃ  ) is a special and sacred word that is used to signify or denote many meanings (1) Respect and honour (2) Praise  and Salutations (3)blessings and mercy (4)raise status (5)love and affection
 (6)intimacy and affection (7)good luck and prayers

 

اللہ تعالیٰ نے مؤمنین کو حکم دیا ہے کہ تم لوگ بھی میری محبت کے اظہار میں شامل ہو کر رحمت کائنات پر درود بھیج کر میری خصوصی رحمت کے مورد بن  جاؤ اور میرے حبیب سے محبت اور ان کا اتباع کر کے
 تم بھی میرے محبوب بن جاؤ ۔

جب نبی کریم ﷺ  کا ذکر کیا جائے تو ذکرکرنے اور سننے والے دونوں کو  آپﷺ  پر درود بھیجنا چاہیے۔

 

Allah( Most High) commanded the believers  that you also join in the expression of my love and become the object of my Special Mercy. And become my beloved, by loving and following my beloved prophet ()
Whenever prophet () name is mentioned, then both the one who mentions and the one who listens must give Blessings (salat) on prophet ()
 
 

(2)  جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا، اللہ تعالیٰ اس پر ۱۰ مرتبہ رحمتیں نازل فرمائے گا ۔(صحیح)
 [مسلم 408 ۔ بک 4۔808 کتاب الصلاۃ]

 

Hadith (2) The Messenger of Allah () said: He who blesses me once, Allah would bless him ten times.(Sahih)
[Sahih Muslim 408-Book 4Hadith 808-BOOK on Prayers]

(3)  سیدنا ابو طلحہ  (رضی اللہ عنہ) سے منقول  ہے  رسول صلی اللہ علیہ وسلم  ایک دن تشریف لائے   جبکہ آپ کے چہرے پر (بے حد خوشی) سرور  جھلک رہا تھا اور ہم نے کہا: "ہم آپ کے چہرہ  اقدس  پر  خوشی کے آثار دیکھ  رہے ہیں"۔آپ (صلی اللہ علیہ وسلم  ) نے کہا: " میرے  پاس  ایک  فرشتہ آیا اور کہا: اے محمد ، آپ کا رب فرماتا ہے: کیا آپ کو یہ بات پسند نہیں کہ  جو شخص بھی آپ پر درود پڑھے گا میں اس پر دس گنا رحمت  کرونگا ، اور جو بھی آپ  پر سلام کرے گا میں اس پر دس بار سلام نازل کروں گا؟  (حسن) 
[سنن نسائی  ۔ جلد 2؍ 1284 ۔1283 
نماز میں بھول جانے کے احکام ومسائل ۔کتاب  السھو]
 

Hadith (3) It was narrated from Abdullah bin Abi Talha, from his father, that: The Messenger of Allah () came one day with a cheerful expression on his face, and we said: "We see you looking cheerful". He said: "The Angel came to me and said: 'O Muhammad(), your Lord says: 'Will it not please you (to know) that no one will send salah upon you that I will send salah upon him tenfold, and no one will send salams upon you but I will send salams upon him tenfold?'" (Hasan)
[Nasai vol 2 /1284-1283 The book of forgetfulness during Prayers- Al-Sahu]

(4)    جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا، اللہ تعالیٰ اس پر ۱۰ مرتبہ رحمتیں نازل فرمائے گا، اس کے ۱۰ گناہ معاف فرمائے گا اور اس کے ۱۰ درجے بلند فرمائے گا۔(حسن)
[نسائی سنن الکبری  21۔6۔9892][مسند احمد 4 ؍29]

 

Hadith (4) Allah's Messenger said: He who blesses me once, Allah would bless him ten times. Pardon his ten sins, and raise his status ten times(Sahih)
[Nisai Al-Kubra 21-6-9892]and [Musnad Ahmed 4/29]
(5)    جو شخص مجھ پر بکثرت درود بھیجتا ہے، قیامت کے روز سب سے زیادہ میرے قریب ہوگا۔(حسن)
 [ ترمذی
جلد 1  ؍ 484 ۔ باب الوتر] و[ابن حبان وابو یعلی وغیرہ]

 

Hadith (5) Abdullah bin Mas'ud narrated that :

Allah's Messenger said: "The person closest to me on the Day of Judgement is the one who sent the most Salat upon me." (Hasan)
[Timizi vol 1 / 484-book 3 hadith 32Al Witr]

(6)   ہر دعا شرفِ قبولیت سے محروم رہتی ہے، جب تک اس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ پڑھا جائے )صحیح)
طبرانی نے "الأوسط" (1/220)  میں روایت کیا ہے، اور شیخ البانی نے اسے  "صحیح الجامع" (4399) میں اسے صحیح قرار دیا ہے۔

 

Hadith (6) Every supplication is deprived of the honor of acceptance, unless the Prophet () is recited in it.(Sahih)
[Tibrani Awsat 1/220 –Sahih Al-Jame 4399]

 

(7)      اذان کے بعد کی مسنون دعا سے پہلے درود شریف پڑھا جائے۔عبداللہ بن عمرو بن عاص (رضی اللہ عنہ) سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

’’جب آپ مؤذن کو سنیں تو اس کی اذان کو دہرائیں ، پھر مجھ پر درود بھیجیں ، کیونکہ جو بھی مجھ پر درود بھیجے  گا وہ اللہ کی طرف سے دس رحمتیں  پائے گا۔ پھر میرے لئے اللہ سے وسیلہ مانگو ، جو جنت میں ایک درجہ ہے جو اللہ کے بندوں میں سے صرف ایک ہی کے لئے موزوں ہے ، اور مجھے امید ہے کہ میں بھی وہی بن جاؤں۔اگر کوئی (اللہ سے ) مانگے کہ مجھے وسیلہ کے لئے  تو اسے  میری شفاعت  نصیب ہوگی‘‘ ۔
[مسلم 384 ۔ بک 4 ۔ 787 ۔کتاب الصلاۃ]

Hadith (7) 'Abdullah b. Amr b. al-As reported Allah's Messenger () as saying: When you hear the Mu'adhdhin, repeat what he says, then invoke a blessing on me, for everyone who invokes a blessing on me will receive ten blessings from Allah; then beg from Allah al-Wasila for me, which is a rank in Paradise fitting for only one of Allah's servants, and I hope that I may be that one. If anyone who asks that I be given the Wasila, he will be assured of my intercession. (Sahih)
[Muslim 384-Book 4-787-The book of Prayers]

 (8)  جو شخص اذان سن کر یہ کہے
            «
اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلاَةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا الَّذِي وَعَدْتَهُ »
 
اسے قیامت کے دن میری شفاعت ملے گی (صحیح)
(بخاری  614 ۔ جلد 1 ؍588۔ کتاب اذان)

 

Hadith (8) Narrated Jabir bin `Abdullah:
Allah's Messenger (
) said, "Whoever after listening to the Adhan says, 'Allahumma Rabba hadhihi-dda` watit-tammah, was-salatil qa'imah, ati Muhammadan al-wasilata wal-fadilah, wa b`ath-hu maqaman mahmudan-il-ladhi wa`adtahu' [O Allah! Lord of this perfect call (perfect by not ascribing partners to You) and of the regular prayer which is going to be established, give Muhammad the right of intercession and illustriousness, and resurrect him to the best and the highest place in Paradise that You promised him (of)], then my intercession for him will be allowed on the Day of Resurrection". (Sahih)
[Bukhari 614- vol 2/588 –
 Book azaan-call to prayers]

(9)       آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :"میری قبر کو میلہ نہ بناؤ اور اپنے گھروں کو قبرستان نہ بنائو، تم جہاں کہیں بھی ہو مجھ پر درود بھیجتے رہو ،تمہارا  درود مجھ تک پہنچا دیا جاتا ہے ۔ (صحیح)
"[ابوداؤد  2042 ] و[نسائی] و[احمد  2؍367]

Hadith (9) Narrated AbuHurayrah:
The Prophet (
) said: Do not make your houses graves, and do not make my grave a place of festivity. But invoke blessings on me, for your blessings reach me wherever you may be. (Sahih)
[Abu Dawood 2042-book 10 Hadith 2037] and [Nasai] and [Ahmed 2/367]

 

(10)  بے شک اللہ تعالیٰ کے فرشتے زمین میں پھرتے رہتے ہیں اور میری امت کا سلام مجھے پہنچاتے رہتے ہیں۔ (صحیح)
)
نسائی1282 ۔ جلد 2 ؍1283)

Hadith (10) It was narrated that Abdullah said:

"The Messenger of Allah () said: 'Allah (SWT) has angels who travel around on Earth conveying to me the Salams of my Ummah.'" (Sahih)

[Nasai vol 2 /1283-1282 The book of forgetfulness during Prayers- Al-Sahu]

 

 

(11)  رسول اللہ () نے ایک شخص کو نماز پڑھتے ہوئے سنا لیکن انہوں نے نبی اکرم () پر سلام نہیں بھیجا ، لہذا نبی کریم )  (نے فرمایا:‘ یہ شخص جلدی میں آیا ہے پھر نبی اکرم ()نے اسے بلایا اور اس سے ، یا اس کے علاوہ کسی اور سے کہا: ‘جب تم میں سے کوئی نماز پڑھتا ہے تو پہلے  وہ اللہ کا شکر ادا کرے اور اس کی تعریف کر کے آغاز کرے۔ پھر ، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلوات بھیجیں ، پھر اس کے بعد جو چاہے دعا کریں ۔جو مانگیں وہ عطا کیا جائے گا۔  (حسن)
 [ترمذی جلد  ۶ ؍3477 ۔کتاب الدعوات ۔دعائیں][سنن نسائی  جلد 2؍ 1285 ۔1284  نماز میں بھول جانے کے احکام ومسائل ۔کتاب  السھو  ]
 

Hadith (11) Fadalah bin Ubaid said:

"The Messenger of Allah () heard a man supplicating during the prayer without glorifying Allah (SWT) nor sending salah upon the Prophet (). The Messenger of Allah () said: 'You are in a hurry, O worshipper.' Then the Messenger of Allah () taught them. And the Messenger of Allah () heard a man praying; he glorified and praised Allah (SWT) and sent salah upon the Prophet (). The Messenger of Allah () said: 'Supplicate, you will be answered; ask, you will be given.'" (Hasan)
[Timizi vol 6/3477-the book of prayers -dua] and [Nasai vol 2 /1285-1284 The book of forgetfulness during Prayers- Al-Sahu]

.

نبی کریم ﷺ پرصلوٰۃ ) درود(

نہ پڑھنے پر وعید

Regret /disappointment for not
 sending salutations on Prophet Mohammed (
)

 

 

 

جب *نبی کریم ﷺ* کا ذکر کیا جائے تو ذکرکرنے اور سننے والے دونوں کو *آپﷺ* پر درود بھیجنا چاہیے۔

The one who hears and the one who talks about the Prophet () should be keen to send blessings upon him () straightaway every , and he should not delay doing that.

(12) ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ کسی مجلس میں بیٹھیں اور اللہ کی یاد نہ کریں، اور نہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر (درود) بھیجیں تو یہ چیز ان کے لیے حسرت و ندامت کا باعث بن سکتی ہے۔ اللہ چاہے تو انہیں عذاب دے، اور چاہے تو انہیں بخش دے(صحیح )        (ترمذی ۔جلد 6 ؍3380 ۔ کتاب الدعوات)

Hadith (12) Abu Hurairah [may Allah be pleased with him] narrated that :

the Prophet said: “No group gather in a sitting in which they do not remember Allah, nor sent Salat upon their Prophet, except it will be a source of remorse (regret, sorrow, guilty, shame) for them. If He wills, He will punish them, and if He wills, He will forgive them.” (Sahih)
[Tirmizi Vol 6/3380-the book of supplications-prayers dua]

 

(13) نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے 

’’اس آدمی کی ناک خاک میں ملے جس کے پاس میرا ذکر کیا گیا اور اس نے مجھ پر  درود نہ بھیجا۔(حسن)

(  ترمذی: جلد 6 ؍  ۳۵۴۵  کتاب الدعوات)

 

Hadith (13) Abu Hurairah narrated that the Messenger of Allah () said:

“May the man before whom I am mentioned - and he does not send Salat upon me - be humiliated. And may a man upon whom Ramadan enters and then passes, before he is forgiven, be humiliated. And may a man whose parents reached old age in his presence, and they were not a cause for his entrance to Paradise, be humiliated.” (Hasan)
[Tirmizi Vol 6/3380-the book of supplications-prayers dua]

 


 

 

(14)  رسول اللہﷺنے ارشاد فرمایا

بخیل وہ ہے جس کے پاس  میرا   ذکر کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔(حسن)

(ترمذی: جلد 6؍۳۵۴۶۔باب الدعوات)

 

Hadith (14) `Ali bin Abi Talib narrated that the Messenger of Allah () said: “The stingy (miserly man-kanjous-Bakhil) person is the one before whom I am mentioned, and he does not send Salat upon me.” (Hasan)
[Tirmizi vol 6/3546 – Chapter on Supplications-Dua]

 

 


 

 

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ

وہ ہم سب کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام حقوق ادا کرنے ،

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنے اور

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت کرنے کی توفیق دے ۔

اور روزِ قیامت ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت اور آپ کے ہاتھوں حوضِ کوثر کا پانی نصیب کرے ۔ آمین

یا رب العلمین

مرزا احتشام الدین احمد
Written By: Mirza Ehteshamuddin Ahmed


 


Whats App (+966)509380704
email: mirzaehtesham1950@gmail.com
24 April 2021 (12 Ramazan 1442 AH)

http://muslimislambooks.blogspot.com

site:muslimislambooks.blogspot.com

http://islamicbooksurdu.blogspot.com/