Monday, May 30, 2016

زبان کی حفاظت (حِفْظُ اللِّسَانِ)


زبان  کی حفاظت (حِفْظُ اللِّسَانِ)
ذیل  میں صرف  فہرست  دی  گئی  ہے مکمل  کتاب  اس  لنک  سے  ڈانلوڈ کرسکتے  ہیں
زبان کی حفاظت ( مرزا احتشام الدین احمد)
Zaban Ki Hifaazat (Mirza Ehteshamuddin Ahmed) 15 pages-2.17mb
https://islamhouse.com/ur/books/371466/

 
(1) ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ رہو
(۲) خریدو فروخت میں سچ بولنے میں برکت ہے
(۳) سچ بولنے والا صدیق کا مرتبہ پاتا ہے جھوٹ بولنے والا اللہ کے نزدیک جھوٹا لکھا جاتا ہے
(4)  اللہ تعالی کا فرمان ہے سچوں کے لیے جنت ہے
(5)  کون سا مسلمان افضل ہے ؟ (جواب ) جسکے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان بچے رہیں 
(6)  جو شخص اپنی زبان اور شرمگاہ کی ضمانت دے اسکے لیے بہشت کی ضمانت
(7)  انسان کی نجات کس طرح ممکن ہے ؟ زبان پر قابو رکھو ٗ گھر میں قرار پکڑو ٗ غلطیوں پر روؤ
(8)  زبان کا زنا فحش باتیں کرنا ٗ آنکھ کا زنا شہوت سے کسی عورت کو گھور کر دیکھنا
(9)  ہر صبح جسم کے سارے اعضاء زبان سے عاجزی کرتے ہیں ٗ تو ہمارے لیے اللہ سے ڈر
(10)  اچھی بات منہ سے نکالو ورنہ خاموش رہو
(11) اچھی ملائم بات کہنے سے صدقہ کا ثواب ملتا ہے
(12) رسول اللہ ﷺ سخت مزاج ٗ سخت لہجہ نہ تھے بلکہ انتہائی شفیق (نرم مزاج ) شیریں زبان تھے
(13)  قسم توڑنے کا کفارہ دس(۱۰) محتاجوں کو کھانا کھلانا یا کپڑے پہنانا یا ایک غلام آزاد کرنا
(14)  جو لوگ ظہار کرتے ہیں بیوی کو ماں کہہ دیتے ہیں
(15) انسان بے سونچے ایک بات منہ سے نکالا جہنم میں گر پڑتا ہے
(16) گالی دینے اور لعنت کرنے کی ممانعت
(17) حرام و مکروہ کام ٗ ماؤں کی نافرمانی ٗ بیٹیوں کو زندہ گاڑنا ٗ بے فائدہ (فضول) بک بک کرنا
(18)  سات (۷) تباہ کرنے والے گناہ
(19)  زمانے کو برا کہنے کی ممانعت
(۲۰) جو لوگ مر گئے انکو برا مت کہو
(21) والدین سے جھڑک کر بات کرنے کی ممانعت
(22)  اللہ کی ناراضگی کس میں ہے جو بات زبان سے کرتے ہو اس پر عمل کیوں نہیں کرتے ؟
(23)  جھوٹ کون بولتا ہے ؟ (جواب) منافق ٗ کافر ٗ قرضدار ٗ بیوپاری (خرید و فروخت والا)
(24)  منافق کی چار خصلتیں ٗ بات کرے تو جھوٹ ٗ عہد شکنی ٗ گالی گلوچ ٗ امانت میں خیانت 
(25)  اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ منافق قطعاً جھوٹے ہیں
(26)  روزہ رکھ کر جھوٹ بولنا
(27) جھوٹ بولنے سے اللہ نے منع فرمایا ہے
(28) ہر جھوٹے گنہگار شخص کی تباہی ہے
(29)  شیطان کہاں اترتے
(۳۰) حد سے گزرنے والوں ٗ جھوٹوں کو اللہ تعالیٰ ہدایت نہیں دیتے
(31)  جھوٹی گواہی دینا اور لغو باتیں کرنا ناجائز ہے
(32)  جو کوئی اللہ پر جھوٹ باندھے وہ اپنا ٹھکانا دوزخ میں بنالے اور وہ ایسا مجرم ہے کبھی فلاح نہیں پا سکتا
(33)  جو کوئی رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ باندھے
(34)  جھوٹ بولنے والے کے جبڑے قیامت تک چیرے جاتے ہیں
(35)  بد گمانی بڑا جھوٹ ہے ٗ بلکہ بھائی بھائی بنے رہو 
(36)  غیبت کیا ہے ؟ بہتان کیا ہے؟
(۳۷) اللہ تعالیٰ کن آدمیوں سے کلام نہیں فرمائے گا
(38)  غیبت اور چغل خوری کبیرہ گناہ ہے ٗ جس سے عذاب قبر ہوتا ہے
(39)  کسی بھولی بھالی باایمان عورت پر تہمت لگانے سے آدمی دنیا و آخرت میں ملعون ہو جاتا ہے
(40)  چغل خور بہشت میں نہیں جائے گا
(41)  نیک عورت پر زنا کی تہمت
(۴۲) خود کا گناہ دوسروں پر تھوپنا بہتان لگانا ہے
(43) مومن مرد وں اور مومن عورتوں کو ایذا دینا گناہ
(44) مومن لغو باتیں نہیں سنتے ان سے منہ موڑ لیتے ہیں
(45)  جس مجلس میں اللہ کی آیات کا مزاق اڑایا جائے (یا نکتہ چینی کی جائے) اس میں بیٹھنے کی ممانعت

[Other Health related articles from author: visit Blog or email
http://muslimislambooks.blogspot.com
(1) High Cholesterol Risks-“HEART ATTACK” or “STROKE” 
(2)
Knee pain exercises to help pray daily Salah conveniently in all postures “Standing, Rukoo and Sujood” etc [only pictures of exercises]
(3) Uric Acid control by normal Diet [English / Urdu]
(4) Stop Coughing in 3-4 minutes summary [English / Urdu]
(5)
Cough remedy Parts [1,2,3]
(6) Diabetes Cure by “Tibb-e-Nabwi’s” Diet-Summary only [English]
(7) Diabetes Sugar Cure detailed article 4 parts
(8) Diarrhea (الإسهال) (پیچس) (Loose watery Motions)
(9) Deficiency of Vitamins B6 & B12 (old persons take care
(10) Benefits of Dates (12) Benefits of Barley Water (diuretic)  (11) Benefits of Olives (13) Sesame
(14) Constipation remedy control by DIET
(15) Anaemia – iron deficiency – How to improve by Foods
(16) Beemariyon ka Elaaj Quran wo Sunnat sey (
Urdu)
(17) Ruqia Shariah – Jadoo Ka Ellaaj, Nazre Bud, (see Urdu
Books 9, 10, 15 on Blog 
+ More than 50 Books, articles and pamphlets on islam in English,Urdu and Telugu.
 
Best Regards/Mirza Ehteshamuddin Ahmed (Hyderabadi)
visit Blog or send email to the author directly
 )Mirza Ehteshamuddin Ahmed مرزا  احتشام   الدین  احمد(


Saturday, May 28, 2016

جنت میں لے جانے والے اعمال

جنت  میں لے  جانے  والے  اعمال
ذیل  میں صرف  فہرست  دی  گئی  ہے مکمل  کتاب  اس  لنک  سے  ڈانلوڈ کرسکتے  ہیں
جنت میں لے جانے والے اعمال (مرزا احتشام الدین احمد)
Jannat Mein Lay Janane Waley Aamal (Urdu)


)۱(جن لوگوں نے کہا ہمارا رب اللہ ہے اور اس پر ثابت قدم رہے 
(2) جس شخص نے لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کہا اور وہ شرک نہ کرتا ہو ایک نہ ایک روز جنت میں جائیگا
 (۳) اعمال صالح کرنے والے مومن مرد اور عورتیں جنت میں جائینگے اللہ کا وعدہ ہے 
(4) جنت کے آٹھ دروازے ہیں باب جہاد ٗ باب صلوٰۃ ٗ باب صدقہ (زکوٰۃ) ٗ
ریان ٗ حج ٗ ایمن 
(5)  جس نے اللہ کے لیے مسجد بنائی 
(6)  پڑوسی سے اچھا سلوک کرنے والا جنت میں جائیگا
(
۷) جو متقی ہو (اللہ سے ڈرے ٗ گناہوں سے روکے رکھے ) پرہیزگار (نیک) ہو
(
۸) اللہ اور رسول ﷺ کی اطاعت میں جنت ہے اور نافرمانی میں میں جہنم ہے
(
۹) ماں باپ کی خدمت کرنے والا جنت حاصل کرتا ہے

(10) رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنے والا جنت میں جائیگا اور رحم کا
قطع کرنے والا جنت نہ جائیگا
(۱۱) کثرت سے سجدے کرنے والا
(
۱۲) جس نے سچے دل سے اذان کا جواب دیاوہ جنت میں داخل ہوگیا
(
۱۳ ) اللہ کے نناوے نام جو کوئی یاد کرلے اور پڑھتا رہے ایک نہ ایک

دن بہشت میں جائیگا 
(14)  سیدالاستغفار یقین کے ساتھ صبح شام پڑھنے والا
(15)  اللہ کا فضل وکرم درکار ہے اور اعمال اخلاص سے کئے جائیں اور اللہ سے مغفرت کی امید رکھو 
(16)  اللہ پر بھروسہ کرنے والا
(۱۷) کسی مسلمان کی اچھائی پر چار مسلمان گواہی دیں اللہ اسکو جنت میں لے جائیگا
(
۱۸) جو شخص اپنی زبان اور شرمگاہ کی ضمانت د ے اسکے لیے جنت کی ضمانت ہے
(
۱۹) جو لوگ سچے تھے انکا سچا ہونا انکے کام آ ئے گا 
(20)  اطمینان والی روح 
(21)  چالیس عمدہ خصلتیں سلام کا جواب دینا ٗ چھینک کا جواب دینا
 (
۲۲) صبر کرنے والا 

(23)  عادل حاکم ٗ نرم دل ٗ دوسروں سے سوال نہ کرنے والا حاجت مند
(
۲۴) خوش اخلاق ٗ تہجد گزار ٗ کھانا کھلانے والا 

(25)  جس نے دو لڑکیوں کو جوان ہونے تک پالا 
(26)  یتیم کی کفالت کرنے والا رسول اللہ ﷺ کے ساتھ جنت میں ہوگا
(۲۷) حافظ قرآن 
(28)  اچھی طرح وضو کرنے کے بعد کلمہ شہادت پڑھنے والے کیلئے جنت
کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جاتے ہیں جس سے چاہے داخل ہو
(۲۹) مریض کی عیادت کرنے والا واپس لوٹنے تک جنت کے باغ میں رہتا ہے

(30)  جس نے ہر نماز کے بعد آیتہ الکرسی پڑھی اسے موت کے سوا کوئی
چیز جنت میں جانے سے نہیں روک سکتی 
(31)  غصہ نہ کر تیرے لیے جنت ہے 
(32)  علم دین حاصل کرنے کے لیے راستہ طئے کرنے والا 
.
[Other Health related articles from author: visit Blog or email
http://
muslimislambooks.blogspot.com
or Email: mirzaehtesham1950(at)gmail.com [instead of (at) use @ symbol]
(1) High Cholesterol Risks-“HEART ATTACK” or “STROKE” 
(2)
Knee pain exercises to help pray daily Salah conveniently in all postures “Standing, Rukoo and Sujood” etc [only pictures of exercises]
(3) Uric Acid control by normal Diet [English / Urdu]
(4) Stop Coughing in 3-4 minutes summary [English / Urdu]
(5)
Cough remedy Parts [1,2,3]
(6) Diabetes Cure by “Tibb-e-Nabwi’s” Diet-Summary only [English]
(7) Diabetes Sugar Cure detailed article 4 parts
(8) Diarrhea (الإسهال) (پیچس) (Loose watery Motions)
(9) Deficiency of Vitamins B6 & B12 (old persons take care
(10) Benefits of Dates (12) Benefits of Barley Water (diuretic)  (11) Benefits of Olives (13) Sesame
(14) Constipation remedy control by DIET
(15) Anaemia – iron deficiency – How to improve by Foods
(16) Beemariyon ka Elaaj Quran wo Sunnat sey (
Urdu)
(17) Ruqia Shariah – Jadoo Ka Ellaaj, Nazre Bud, (see Urdu
Books 9, 10, 15 on Blog 
+ More than 50 Books, articles and pamphlets on islam in English, Urdu and Telugu.
 
Best Regards/Mirza Ehteshamuddin Ahmed (Hyderabadi)
visit Blog or send email to the author directly
http://
muslimislambooks.blogspot.com
or Email: mirzaehtesham1950(at)gmail.com [instead of (at) use @ symbol]

 )Mirza Ehteshamuddin Ahmed
مرزا  احتشام   الدین  احمد(

Thursday, May 26, 2016

شر ک کسے کہتے ہیں ؟ شرک کی تعریف کیا ہے؟

شرک
شر ک کسے کہتے ہیں ؟  شرک کی تعریف کیا ہے؟
شرک توحید کی ضد ہے ۔ شرک سے مراد اللہ تعالیٰ کی ذات ٗ صفات ٗ عبادات ٗ حقوق و اختیارا ت ٗ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت و الوہیت میں کسی غیر کو اللہ تعالیٰ کا شریک ( حصہ دار ) یا ہمسر (برابری والا) قرار دینا یا سمجھنا یا کسی کو اللہ کے ساتھ شمار کرنا یا شامل کرنا یا غیر اللہ کی تعظیم وعزت کرے جیسے اللہ کی تعظیم وتکریم کی جاتی ہے ٗ یا کسی غیر اللہ کی محبت میں غلو کرنا ٗ غیر اللہ کی عبادت اس لیے کرنا کے اللہ کا قرب حاصل ہو ٗ یہ سب شرک کی تعریف میں آتا ہے ٗ کیونکہ اللہ تبارک وتعالیٰ اپنی ذات ٗ صفات ٗ عبادات ٗ حقوق و اختیارا ت ٗ ربوبیت و الوہیت میں یکتا اور تنہا ہے
شر ک کی کتنی قسمیں ہیں ؟ 
شرک کی دو قسمیں ہیں (۱) شرک اکبر (۲) شرک اصغر یا شرک خفی
شرک اکبر کسی کو اللہ کے برابر سمجھے یا اسکے بالمقابل جانے صرف اس پر موقوف نہیں ہے بلکہ شرک اکبر یہ ہوتا ہے کہ جو چیزیں اللہ نے اپنے واسطے اپنی ذات عالی کے لیے خاص کیں ہیں انسان کسی اور ہستی کو بھی یہ سارے کے سارے اختیارات و عبادات کا مستحق سمجھے مثلاً دعا کرتے وقت اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا ٗ یا غیر اللہ سے دعا کرنا ٗ غیر اللہ یا مردوں یا غائب زندوں کو پکارنا ٗ غیر اللہ کے آگے سجدہ کرنا ٗ ذبیحہ کرنا (قربانی کرنا) ٗ نذر نیاز کرنا ٗ مثلاً آج کل لوگ پیروں (مرشدوں) ٗ پیغمبروں کو ٗ اماموں کو ٗ شہیدوں کو ٗ پریوں کو مشکل کے وقت پکارتے ہیں ٗ ان سے مرادیں مانگتے ہیں ٗ انکی منتیں کرتے ہیں ٗ اور حاجت پوری ہونے کے لیے انکی نذر ونیاز کرتے ہیں ٗ اور بلا کو ٹلنے کے لیے یا مصیبت دور ہونے کے لیے ان سے مدد مانگتے ہیں یا یہ کہتے ہیں کہ یہ اللہ کے پیارے بندے تھے اللہ انکی سنتا ہے یا ان کے واسطے سے مانگنے سے اللہ سنتا ہے یہ سب شرک اکبر ہے یا یوں کہتے ہیں اللہ تو سب سے بڑا ہے لیکن یہ فوت شدہ بزرگ اللہ کے نائب ہیں یہ بھی شرک ہے ٗ اگر کسی کا نام مثلاً عبدالنبی (یعنی نبی کا بندہ ) عبد الرسول ہو تو یہ بھی شرک ہے اسے چاہیے کہ اپنا نام فوراً بدل ڈالے اور دوسرا اچھا نام رکھ لے ٗ 
(۱) اللہ تعالیٰ کی ذات میں شرک (شرک فی الذات) یہ ہے کہ کسی کو اللہ کا بیٹا کہنا یا بیٹیاں کہنا ٗ
لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ (سورة  الشورى 42/11)
’’
اس جیسی کوئی چیز نہیں ٗ ٗ کسی کو اللہ کا سایہ سمجھنا ٗ انسان کو اللہ کا جز ٗ اللہ کا نور سمجھنا
(۲) اللہ تعالیٰ کی صفات میں شرک (شرک فی الصفات) یہ ہے کہ یہ سمجھنا یا اعتقاد رکھنا کہ فلاں بزرگ ولی یا فوت شدہ بھی سب جانتا یا غیب جانتا ہے ٗ فلاں نجومی غیب بتا سکتا ہے ٗ قسمت بتا سکتا ہے ٗ یا قیامت فلاں واقعہ کے فوراً بعد ہوگی ٗ جس کسی نے جھوٹے معبودوں (معبودان باطل ) کی عبادت کی یا ان پر یقین رکھا وہ طاغوت ہے ٗ ہمارے فوت شدہ بزرگ سب سنتے ہیں ٗ سب دیکھ رہے ہیں یا با خبر ہیں ٗ یا رسول یا کوئی بزرگ ہماری محفل میں حاضر ہوتے ہیں کسی فوت شدہ کو حاضر و ناظر جاننا یہ سب شرک اکبر ہے 
(۳) عبادات میں شرک (شرک فی العبادۃ) ۔ سب سے پہلے یہ سمجھ لیجئے کہ عبادات کیا ہیں (دعا ٗ نماز سجدہ ٗ روزہ ٗ حج قربانی نذر ونیاز وغیرہ ) عبادات میں شرک یہ ہے کہ غیر اللہ سے دعا کرنا ٗ (مردوں سے یا
فوت شدہ لوگوں سے دعا کرنا ان سے فریاد کرنا ) قربانی ٗ نذر و نیاز کرنا ٗ غیر اللہ کے لیے ذبح کرنا ٗ غیر اللہ کے آگے سجدے کرنا ٗ کسی قبر کا طواف کرنا جیسے خانہ کعبہ کا طواف کیا جاتا ہے 
 أَلَمْ أَعْهَدْ إِلَيْكُمْ يَا بَنِي آدَمَ أَن لَّا تَعْبُدُوا الشَّيْطَانَ
  (سورة  يس 36/60)
ْ ْاے اولاد آدم ! کیا میں نے تم سے قول قرار نہیں لیا تھا کہ تم شیطان کی عبادت نہ کرنا  ’’ 
(۴) حقوق و اختیارات میں شرک ۔ صرف اللہ تعالیٰ ہی کو سارے کا سارا اختیار ہے اللہ تعالیٰ قادر ہے ٗ کسی کو نفع یا نقصان دے ٗ مشکلیں اور مصائب دور کرے ٗ بیماری دور کرے شفاء دے ٗ ان مخصوص اللہ کے اختیارات میں کسی غیر اللہ کو بھی اگر مان لیا جائے کہ فلاں ہستی یا فوت شدہ بزرگ کو بھی کائنات میں تصرف حاصل ہے ٗ فلاں کو بھی اختیار ہے کہ ہماری حاجت پوری کرسکتا ہے (حاجت روا ہے ) ٗ ہماری
 بگڑی بنا سکتا ہے ہماری دستگیری کر سکتا ہے ہمارا غوث ہے ٗ ہمارا مشکل کشا ہے ٗ یہ سب شرک اکبر ہے
(۵) اللہ تعالیٰ کی ربوبیت میں شرک یہ ہے کہ اللہ کے علاوہ کسی اور کو بھی خالق ٗ مالک ٗ روزی دینے والا سمجھنا ٗ مثلاً یہ بزرگ بھی اولاد دے سکتا ہے ٗ یہ قبر والا روزی روٹی دے سکتا ہے اور کچھ کرسکتا ہے ٗ اس بزرگ سے ڈرو ٗ ان صاحب قبر سے محبت رکھو ٗ یہ اللہ کے آگے ہماری سفارش کریں گے ٗ یہ ہمیں اللہ کے قریب کردیں گے ورنہ ہماری رسائی یا پہنچ اللہ تک کیسے ہوسکتی ہے ٗ کسی فوت شدہ شخص کو اللہ کا وسیلہ سمجھنا 
(۶) اللہ تعالیٰ کی الوہیت میں شرک یہ ہے کہ اللہ کے علاوہ کسی اور کو بھی الہٰ ماننا ٗ (الہٰ واحد صرف اللہ ہے)
 لَّا تَجْعَلْ مَعَ اللَّهِ إِلَـٰهًا آخَرَ (سورة  الإسراء  17/22)
اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ ٹھہرا 
مزید تفصیل کے لیے میری کتاب ْ شرک  اکبر   و  شرک  اصغر  ’’ 
کا مطالعہ کیجئے اس لنک سے ڈون لوڈ کرسکتے ہیں

http://d1.islamhouse.com/data/ur/ih_books/single/ur_shirk_akbar_aur_shirke_asgar.pdf
or

 )Mirza Ehteshamuddin Ahmed
مرزا  احتشام   الدین  احمد(