Thursday, April 2, 2015

Fazail-e-Quran Majeed (Urdu)


فضائل قرآن کریم
Fazail-e-Quran Majeed (Urdu)
The Blessings of the Quran Urdu, Fazayel-e-Quran Kareem pdf, Fazail e Quraan,  Quran-k-Fazail, Quran-kay-Fazail, Fazail Quran Majid, Quran Fazail,  
مزید تفصیل کے لیے میری کتاب ’’ حقوق القرآن ٗ ٗ
کا مطالعہ کیجئے اس لنک سے ڈون لوڈ کرسکتے ہیں
http://ia600504.us.archive.org/33/items/HuququlQuran-1/HuquqQ1.pdf
http://ia600801.us.archive.org/5/items/HuququlQuran-2/HuquqQ2.pdf
تالیف مرزا احتشام الدین احمد
(1)
قرآن اندھیروں سے روشنی کی طرف لے جاتا ہے  (صفحہ ۱۰)
(2) قرآن ایسی کتاب ہے جو سچے دین حق اور
راہ راست کی طرف رہنمائی کرتی ہے (صفحہ ۱۰)
(3) قرآن تمام جہان والوں کے لیے نصیحت ہے (صفحہ ۱۱)
 (4) قرآن رحمت ہے مومنوں کے لیے (صفحہ ۱۳)
 (5) قرآن سے ہدایت ملتی ہے (صفحہ ۱۴)
(6) قرآن مبارک کتاب ہے بڑی برکت والی کتاب ہے (صفحہ ۱۵)
 (7) قرآن کریم حکمت سے لبریز ہے (صفحہ ۱۶)
 (8) قرآن کریم میں شفا ہے (صفحہ ۱۶)
(9) اللہ تعالیٰ قرآن کے ذریعہ لوگوں کو بلند کرتا ہے (صفحہ ۱۷)
(10) قرآن حق و باطل ٗ توحید و شرک ٗ عدل و ظلم میں فرق کرنے والی کتاب فرقان ہے (صفحہ ۱۷)
(11) قرآن خوشخبری دیتا ہے (صفحہ ۱۸)
(12) قرآن آداب زندگی سکھاتا ہے (صفحہ ۱۹)
(12a) قرآن صبر کی تعلیم دیتا ہے (صفحہ ۱۹)
(12b) قرآن سچائی کی تعلیم دیتا ہے (صفحہ ۱۹)
(12c)قرآن لوگوں میں صلح سکھاتا ہے (صفحہ ۲۰)
(13) قرآن کے مخصوص سورتوں کے فضائل (صفحہ ۲۰) 
(13a)
سورہّ فاتحہ کی فضیلت (صفحہ ۲۱) 
(13b)
سورہّ بقرہ کی فضیلت (صفحہ ۲۱) 
(13c)
سورہّ کہف کی فضیلت (صفحہ ۲۲) 
(13d)
سورہّ فتح کی فضیلت (صفحہ ۲۲) 
(13e)
سورہّ اخلاص کی فضیلت (صفحہ ۲۳) 
(13f)
سور ۃ معوذات (سورہّ اخلاص ٗ فلق ٗ ناس) کی فضیلت (صفحہ ۲۳) 
(14)
مسجد میں قرآن سکھانے اور تلاوت کرنے کی فضیلت (صفحہ ۲۴) 
(15)
اپنے آپ قرآن پاک تلاوت کرنے کا ثواب (صفحہ ۲۴) 
(16)
نماز میں قرآن پڑھنے کی فضیلت (صفحہ ۲۴) 
فضائل قرآن مجید
قرآن مجید اللہ رب العالمین کا کلام ہے جو تمام الہامی کتب سے بڑھ کر عظمت خیر و برکت ٗ حکمت سے بھر پور کتاب ہے قرآن مجید کے فضائل جاننا ہوتو اس مبارک کتاب کے صفاتی نام پہلے معلوم کرلیجئے ۔ قرآن مجید کے کچھ نام یہ ہیں
 اَلْکِتَابُ (لکھا گیا) ٗ  اَلْفُرْقَانُ (فرق کرنے والا) ٗ اَلذِّکْرُ (نصیحت)
ٗ اَلتَّنْزِيْلُ (نازل شدہ) ٗ اَلْحَقُّ(حق اورسچ) ٗ اَحْسَنَ الْحَدِيْثِ(بہترین کلاؒ م) ٗ بُرْهَانٌ(واضح دلیل)
قرآن کے صفاتی نام یہ ہیں مَجِيْدٌ(نفع بخشنے والا) ٗ کَرِيمٌ(عزت والا) ٗ عَظِيْمٌ(عظمت والا) ٗ عَزِيْزٌ(بے مثال اور نادر) ٗ نُوْرٌ(روشنی) ٗ مَوْعِظَةٌ(ایسی نصیحت جس میں ڈرایا جائے) ٗ شِفَاءٌ(شفاء) ٗ هُدَى(ہدایت) ٗ
رَحْمَةٌ (رحمت) ٗ مُبَارَکٌ(برکت والا) ٗ مُبِيْنٌ (کھول کر اور صاف بیان کرنے والا) ٗ حَکِيْمٌ(حکمت سے لبریز) ٗ عَلِیٌّ(بلند مرتبہ) ٗ بَشِيْرٌ(بشارت دینے والا) ٗ نَذِيْرٌ(ڈرانے والا) ٗ مُصَدِّقٌ(تصدیق کرنے والا) ٗ مُهَيْمِنٌ(حفاظت کرنے والا) وغیرہ ۔ 
قرآن کریم کے فضائل بہت زیادہ ہیں ٗ قرآن مجید اپنے پڑھنے والوں کو اندھیروں سے نکالتا ہے روشنی کی طرف لے جاتا ہے اس میں ہدایت ہے جو نصیحت حاصل کرتے ہیں قرآن مجید سراپا رحمت ہے ٗ یہ برکت والی کتاب ہے اس میں انسانوں کے لیے شفاء ہے ٗ اور اپنے پڑھنے والوں کے لیے شفاعت کرے گا قیامت کے دن ٗ قرآن کریم کا صرف ایک حرف پڑھنے سے دس نیکیاں ملتی ہیں 
اے مسلمان بصارت و بصیرت رکھنے والے بھا ئیو ٗ قرآن پاک کی قدر کرو ٗ اسکی تلاوت روز کرو ٗ اسکو سمجھ کر پڑھو ٗ اسکی آیات میں تدبر کرو ۔ اسکے فضائل جاننے کے لیے بہت ساری کتابیں پڑھو 
 فضائل قرآن کریم (حصہ دوم)
(۱) قرآن اندھیروں سے روشنی کی طرف لے جاتا ہے
الر ۚ كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِ رَبِّهِمْ إِلَىٰ صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ

(سورة إبراهيم 14/1)
(۲) قرآن راہ راست پر لے جاتا ہے
 يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ وَإِلَىٰ طَرِيقٍ مُّسْتَقِيمٍ (سورة الأحقاف 46/30)
(۳)قرآن رحمت ہے
 فَقَدْ جَاءَكُم بَيِّنَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ (سورة الانعام 6/157)
’’سو اب تمہارے پاس تمہارے رب کے پاس سے ایک کتاب واضح اور رہنمائی کا ذریعہ اور رحمت آچکی ہے ٗ ٗ 
(۴) قرآن سے ہدایت ملتی ہے

الم  تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْحَكِيمِ هُدًى وَرَحْمَةً لِّلْمُحْسِنِينَ
(سورة لقمان 31/1-3)
 (۵)قرآن مبارک کتاب ہے ( بڑی خیر و برکت والی کتاب ہے) ’ برکت کے لغوی معنی ہیں ’’ افزائش ٗ اضافہ ٗ بڑھنا ٗ زیادہ ہونا ٗ خیر و سعادت بھلائی ٗ اچھائیاں ٗ ٗ قرآن سے دین و دنیا کی بھلائی ہے
كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ مُبَارَكٌ  (سورة ص 38/29)
(۶)قرآن کریم حکمت سے پر (لبریز)ہے
يس  وَالْقُرْآنِ الْحَكِيمِ (سورة يس 36/2)
 (۷)قرآن میں شفا ہے
 وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ ۙ وَلَا يَزِيدُ الظَّالِمِينَ إِلَّا خَسَارًا
(سورة الإسراء  /  بني اسراءيل 17/82)
 یہ قرآن جو ہم نازل کررہے ہیں مومنوں کے لیے تو سراسر شفا اور رحمت ہے ۔ ہاں ظالموں کو بجز نقصان کے اور کوئی زیادتی نہیں ہوتی ٗ ٗ 
(۸) اللہ تعالیٰ قرآن کے ذریعہ لوگوں کو بلند کرتا ہے۔ عمر بن خطاب ؓ کی روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’ اللہ تعالیٰ اس کتاب ( قرآن مجید) کے ذریعہ بہت سے لوگوں کو بلند کرتا ہے اور بہت سے دوسرے لوگوں کو پست کرتا ہے (مسلم)
قرآن تمام جہان والوں کے لیے نصیحت ہے
إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ (سورة ص 38/87)
یہ تو تمام جہان والوں کے لیے سراسر نصیحت (وعبرت) ہے ٗ ٗ
(۹) قرآن حق وباطل ٗ توحید و شرک ٗ عدل وظلم میں فرق کرنے والی کتاب الفرقان ہے 
تَبَارَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَىٰ عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعَالَمِينَ نَذِيرًا  الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا (سورة الفرقان 25/2-1
بہت بابرکت ہے وہ اللہ تعالیٰ جس نے اپنے بندے پر فرقا ن اتارا تاکہ وہ تمام لوگوں کے لیے آگاہ کرنے والا بن جائے (۱) اسی اللہ کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین کی اور وہ کوئی اولاد نہیں رکھتا ٗ نہ اس کی سلطنت میں کوئی اس کا ساجھی ہے (اس کی بادشاہی میں کوئی شریک نہیں ہے) اور ہر چیز کو اس نے پیدا کرکے ایک مناسب اندازہ ٹھہرادیا ہے ٗ ٗ
(۱۱)) قرآن خوشخبری دیتا ہے
حم  تَنزِيلٌ مِّنَ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ كِتَابٌ فُصِّلَتْ آيَاتُهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لِّقَوْمٍ يَعْلَمُونَ بَشِيرًا وَنَذِيرًا فَأَعْرَضَ أَكْثَرُهُمْ فَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ (حم السجدة 41/14)
’’ حم (۱) اتاری ہوئی ہے بڑے مہربان بہت رحم والے کی طرف سے (۲) (ایسی) کتاب ہے جس کی آیتوں کی واضح تفصیل کی گئی ہے ٗ (اس حال میں کہ) قرآن عربی زبان میں ہے ٗ اس قوم کے لیے جو جانتی ہے (۳) خوش خبری سنانے والا اور ڈرانے والا ہے ٗ پھر بھی ان کی اکثریت نے منہ پھیر لیا اور وہ سنتے ہی نہیں ٗ ٗ

(۱۲)قرآن     آداب   زندگی سکھاتا ہے قرآن یہ حکم دیتا ہے کہ اگر کوئی سلام کرے تو اسے اچھے الفاظ میں جواب دو ٗ قرآن سے صبر کی تعلیم ملتی ہے ٗ قرآن سے سچائی کی تعلیم ملتی ہے ٗ قرآن لوگوں میں اصلاح کرانا سکھاتا ہے ٗ یتیموں و مسکینوں کے حقوق ٗ میاں بیوی کے حقوق ٗ والدین اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی ٗ ایثار اور ہمدردی ٗ پڑوسی کے حقوق ٗ آداب مجلس ٗ جائیداد کی تقسیم ٗ اپنے ہاتھ کی کمائی کھانے ٗ سوال کرنے سے اور بے جا مانگنے کی مذمت ٗ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے اور کنجوسی کی ممانعت ٗ شکر کرنے کے فائدے ٗ ناشکری کے نقصانات ٗ استخارہ کرنا ٗ با ہم مشورہ کرنا ٗ آداب سفر ٗ کھانے پینے کے آداب 
(۱۳)عائشہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’ قرآن کا ماہر ان ملائکہ کے ساتھ ہے جو میر منشی ہیں اور نیکوکار ہیں ٗ اور جو شخص قرآن کو اٹکتا ہوا پڑھتا ہے اور اس میں وقت اٹھاتا ہے (وقت صرف کرتا ہے) اسکو دوہرا ثواب (ملتا) ہے (۱۷۴۵/۴ مسلم باب کتاب الصلواۃ ٗ نسائی )
(۱۴)قران مجید پر عمل کرنے والے اللہ تعالیٰ کے ولی اور اسکے مقرب ہیں (مسند احمد)
(۱۵)قرآن مجید پڑھو وہ تلاوت کرنے والوں کا روز قیامت سفارشی بنے گا
مزید تفصیل کے لیے میری کتاب ’’ حقوق القرآن ٗ ٗ
کا مطالعہ کیجئے اس لنک سے ڈون لوڈ کرسکتے ہیں
http://ia600504.us.archive.org/33/items/HuququlQuran-1/HuquqQ1.pdf
http://ia600801.us.archive.org/5/items/HuququlQuran-2/HuquqQ2.pdf
تالیف مرزا احتشام الدین احمد Email : mirzaehtesham1950@gmail.com
http://muslimislambooks.blogspot.com

No comments:

Post a Comment