Tawheed (30 Q & A) Urdu
اپنے بچوں کو توحید سکھائیں (30 سوال وجواب )کے
ذریعہ
*سوال(1) *: اللہ تعالی کہاں ہے؟
*جواب*: اللہ تعالی آسمان کے اوپر ہے(یعنی عرش پر)۔
* سوال(2) اللہ تعالی کے عرش پر ہونے کی کیا
دلیل ہے؟
*جواب*: قرآن کی یہ آیت:" الرحمن علی العرش استوی"۔
* سوال(3)
*: "استوی" کا معنی کیا ہے؟
*جواب*: اللہ تعالی حقیقی طور پر عرش پر جلوہ افروز ہوا، مجازی
طور پر نہیں۔
* سوال(4)
*: ہم لوگوں کو اپنا عقیدہ کہاں سے لینا چاہئے؟
*جواب*: قرآن وحدیث اور صحابہ کے آثار سے۔
* سوال(5)
*: انسانوں اور جناتوں کو اللہ نے کیوں پیدا کیا؟
*جواب*: اس لئے کہ وہ صرف اللہ کی عبادت کریں اور کسی کو اس کے
ساتھ شریک نہ کریں۔
* سوال(6)
*: اس بات کی کیا دلیل ہے کہ اللہ تعالی نے انس و جن کو اپنی ہی عبادت کے لئے پیدا
کیا ہے؟
*جواب*: قرآن کریم کی آیت:" وما خلقت الجن والانس الا
لیعبدون"۔
* سوال(7)
*: "یعبدون" کا کیا مطلب ہے؟
*جواب*: اس کا مطلب ہے کہ اللہ کو ہر قسم کی عبادت میں اکیلا
سمجھا جائے اور اس کی اطاعت کی جائے۔
سوال(8) *: "لا الہ الا اللہ" کا
کیا معنی ہے؟
*جواب*: اس کا معنی ہے کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود حقیقی نہیں۔
* سوال(9)
*: عظیم ترین عبادت کیا ہے؟
*جواب*: توحید۔
* سوال(10)
*: سب سے بڑا ظلم کیا ہے؟
*جواب*: شرک۔
* سوال(11)
*: توحید کیا ہے؟
*جواب*: عبادت میں اللہ کو ایک جاننا۔
* سوال(12)
*: شرک کیا ہے؟
*جواب*: اللہ کے ساتھ غیر اللہ کی عبادت کرنا۔
* سوال(13)
*: توحید کی کتنی قسمیں ہیں؟
*جواب*: تین۔
* سوال(14)
*: توحید کی تینوں قسمیں کون کونسی ہیں؟
*جواب*: ربوبیت، الوہیت، اور اسماء وصفات۔
* سوال(15)
*: توحید ربوبیت کی تعریف کیا ہے؟
*جواب*: اللہ کو اس کے کاموں(افعال) میں تنہا جاننا۔ جیسے پیدا کرنے
میں، روزی دینے میں اور کائنات کی تدبیر کرنے میں۔
* سوال(16)
*: توحید الوہیت کی تعریف کیا ہے؟
*جواب*: بندوں کے افعال کے اعتبار سے اللہ کو ایک سمجھنا۔ جیسے
دعا، ذبح اور سجدہ سارے افعال اللہ کے لئے بجا لانا۔
* سوال(17)
*: کیا اللہ کے لئے اسماء اور صفات ہیں؟
*جواب*: ہاں۔ اللہ نے اپنی ذات کے لئے کچھ صفتیں خاص کی ہیں اسی
طرح پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کچھ صفتوں سے اللہ کو متصف کیا ہے۔
* سوال(18)
*: ہم اسماء وصفات کو کہاں سے لیں؟
*جواب*: کتاب وسنت سے
* سوال(19)
*: کیا اللہ کی صفات مخلوق کی صفات کے مشابہ ہیں؟
*جواب*: اللہ کی صفتیں اصل کے اعتبار سے ہرگز مخلوق کی صفتوں کے
مشابہ نہیں ہیں۔ مگر کبھی کبھار نام کی حد تک مشابہت ہوسکتی ہے۔
* سوال(20)
*: اس بات کی کیا دلیل ہے اللہ کی صفات مخلوق کی صفات کے مشابہ نہیں ہے؟
*جواب*: قرآن کریم کی یہ آیت:" لیس کمثلہ شیء وھو السمیع
البصیر"۔
* سوال(21)
*: قرآن کریم کیا ہے؟
*جواب*: قرآن اللہ کا کلام ہے۔
سوال(22): "بعث" کیا ہے؟
*جواب*: موت کے بعد لوگوں کو دوبارہ زندہ کئے جانے کو
"بعث" سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
* سوال(23) *: بعث کے منکرین کے کافر ہونے پر
کیا دلیل ہے؟
*جواب*: قرآن کی یہ آیت:" زعم الذین کفروا أن لن
یبعثوا"۔
* سوال(24)
*: اس بات پر قرآن کی کیا دلیل ہے کہ واقعی اللہ ہم سب کو دوبارہ زندہ کرے گا؟
*جواب*: اللہ کا یہ فرمان:" قل بلی وربی لتبعثن"۔
* سوال(25)
*:کلمہ "اسلام" کا کیا معنی ہے؟
*جواب*: توحید، اطاعت اور شرک اور مشرک سے براءت کے اعتبار سے
پورے طور پر اپنے کو اللہ کے حوالے کردینے کا نام اسلام ہے۔
* سوال(26) *: کلمہ"ایمان" کا معنی
کیا ہے؟
*جواب*: اللہ،اس کےفرشتے، اس کی کتابوں،اس کے رسولوں، آخرت اور
اچھے برے تقدیر پر ایمان لانا ہی ایمان کہلاتا ہے۔
* سوال(27)
*: ایمان کا تعلق دل، یا زبان یا بدن سے ہے؟
*جواب*: ایمان کا تعلق اکٹھے، دل، زبان، اور جسمانی اعمال سے
ہے۔
(1) *دل کا اعتقاد*
(2) *زبان کا اقرار*
(3) *جسمانی اعضاء کا عمل*
ایمان اطاعت سے بڑھتا اور گناہ گھٹتا
ہے۔(ایمان کاتعلق صرف دل سے ہے، اس طرح کی
باتوں سے گریز کرنا چاہئے)۔
* سوال(28)
*: ہم کس سے منت سماجت، اور کس کے لئے سجدہ اور ذبح کریں؟
*جواب*: صرف اور صرف اللہ وحدہ لاشریک کے لئے۔
* سوال(29) *: کیا غیر اللہ سے منت سماجت، سجدہ، اور ذبح کرسکتے ہیں؟
*جواب*: ایسا کرنا جائز نہیں۔ اس لئے کہ ایسا کرنا شرک
میں داخل ہے۔
* "لا الہ الا اللہ"کی شہادت کا
معنی یہ ہے کہ ہم اللہ کے علاوہ کسی اور کو عبادت کا مستحق نہ سمجھیں۔اور اس بات
کا عہد کریں کہ اللہ پاک ہی عبادت کے لائق ہے
* سوال(30) *:اللہ تعالی کے اسم اعظم کونسے ہیں؟
اسم اعظم (1)
(اَلْحَيُّ الْقَيُّومُ)
[(اَلْحَيُّ) ترجمہ۔ہمیشہ ہمیشہ زندہ رہنے والا)]
[(اَلْقَيُّومُ) ترجمہ۔سب کو قائم رکھنے والا اور
سنبھالنے والا ۔ سب کو تھامنے والا۔]
اسم
اعظم (۲) (ذَا الْجَلاَلِ وَالإِكْرَامِ) (سورة الرحمن 55/78)
[(ذَا الْجَلاَلِ وَالإِكْرَامِ) ) ترجمہ۔عظمت وجلال اور انعام واکرام والا)]
اسم اعظم (۳)
[(الأَحَدُ الصَّمَدُ)
(سورة
الاخلاص 112 /1-2)
[(الأَحَدُ)
ترجمہ۔یکتا)] ؛ [(الصَّمَدُ) ترجمہ۔سب سے بے نیاز )]
اسم اعظم (4) [( الرَّحْمَـٰنُ الرَّحِيمُ )(سورة
البقرة 2 / 163)
[( اَلرَّحْمَـٰنُ ) ترجمہ۔بڑا مہربان)] ؛
[(اَلرَّحِيمُ ) ترجمہ۔بے حد رحم کرنے والا)]
No comments:
Post a Comment