Monday, September 27, 2021

Discourteous to Prophet Muhammad (صلى الله عليه وسلم) is destroyed and cursed badly

 

Discourteous to Prophet Muhammad  (صلى الله عليه وسلم)
 is destroyed and cursed badly

گستاخ  رسول  صلی اللہ علیہ وسلم تباہ و برباد ہو جاتا ہے

 https://ia601505.us.archive.org/26/items/rude-man-destroyed/Rude%20man%20destroyed.pdf

 

Surely those who annoy Allah and

His Messenger (صلى الله عليه وسلم) Allah has cursed them

 

یقینا وہ جو اللہ  اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کرتے ہیں اللہ نے ان پر لعنت کی ہے۔

 

 

        Prophet Muhammad  (صلى الله عليه وسلم) came with a divine mission to teach and reclaim (tame to the right path) the whole World, and he is entitled to the respect of all, even those who do not consciously acknowledge his mission. Quran has called annoyance of Prophet (Peace be upon him) to be actually annoyance of Allah azza Wajjal, we know very well that Allah is Lord of the worlds and is in no need of any of our actions, but in case of Prophet (Peace be upon him) Allah has called Prophet’s annoyance to be “HIS OWN”

 

محمد  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پوری دنیا کو سکھانے اور دوبارہ حق حاصل کرنے کے لیے ایک الہی مشن کے ساتھ آئے تھے ، اور وہ سب کے احترام کے حقدار ہیں ، یہاں تک کہ وہ لوگ جو شعوری طور پر اس کے مشن کو تسلیم نہیں کرتے۔ قرآن نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)کی ناراضگی کو دراصل اللہ عزوجل کی ناراضگی قرار دیا ہے ، ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ اللہ رب العالمین ہے اور ہمارے کسی عمل کا محتاج نہیں ہے ، لیکن اللہ تعالیٰ نے نبی کی ناراضگی کو "اپنی نارازگی" کہا ہے  ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ اللہ رب العالمین ہمارے کسی عمل کا محتاج نہیں ہے ، لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے معاملے میں اللہ نے نبی کی ناراضگی کو "اپنی  ناراضگی " کہا ہے۔

1

Indeed, those who annoy (irritate) Allah and His

Messenger, Allah has cursed

them in the world and the

Hereafter, and He has

prepared for them a

humiliating punishment

[33:57]

إِنَّ الَّذِينَ يُؤْذُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَأَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا مُّهِينًا

  [الأحزاب  : 57]

جو لوگ الله اور اس کے رسول کو ایذا دیتے ہیں ان پر الله نے دنیا اور آخرت میں لعنت کی ہے اور ان کے لیے ذلت کا عذاب تیار کر  رکھا ہے

2

And those who tease

to believing men and believing women, for what they have not earned (deserved) have certainly

born on themselves the burden of a slander and a manifest (clear) sin. [33:58]

وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ بِغَيْرِ مَا اكْتَسَبُوا فَقَدِ احْتَمَلُوا بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُّبِينًا

  [الأحزاب  : 58]

  اور جو ایمان دار مردوں اور عورتوں کو ناکردہ گناہوں پر ستاتے ہیں سو وہ اپنے سر بہتان اور صریح گناہ  لیتے ہیں

3

Indeed, your enemy is the one cut off (from the root) [108:3]

إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ [الكوثر  : 3]

 بے شک آپ کا دشمن ہی بے نام و نشان ہے

4

Indeed, those who disbelieve and hinder (others) from the way of Allah, and oppose the messenger after the guidance has been manifested unto them, never will they harm Allah in the least. And He will render their deeds worthless. [47:32]

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَشَاقُّوا الرَّسُولَ مِن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدَىٰ لَن يَضُرُّوا اللَّهَ شَيْئًا وَسَيُحْبِطُ أَعْمَالَهُمْ

[سورة محمد:32]

 

  بے شک جنہوں نے انکار کر دیا اور الله کی راہ سے روکا اور رسول کی مخالفت کی بعد اس کے کہ ان پر سیدھا راستہ صاضح ہو چکا وہ الله کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکیں گے اور ان کے اعمال کو اکارت کر دے گا

5

And if you are patient and fear (Allah), their plot will not harm you at all. Surely, Allah is surrounding that which they do. [3:120]

وَإِن تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا لَا يَضُرُّكُمْ كَيْدُهُمْ شَيْئًا إِنَّ اللَّهَ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطٌ  [آل عمران:120]

 

  اور اگر تم صبر کرو اور پرہیزگاری کرو تو ان کے فریب سے تمہارا کچھ نہ بگڑے گا بے شک  الله ان کے اعمال پر احاطہ کرنے والا ہے

6

 

Say: “Is it at Allah and His verses and His Messenger that you were ridiculing.” “Make no excuse. You have disbelieved after your

(confession of) belief.” If We

forgive a party of you, We

shall punish another party,

because they have been

criminals. [9:65-66]

قُلْ أَبِاللَّهِ وَآيَاتِهِ وَرَسُولِهِ كُنتُمْ تَسْتَهْزِئُونَ   لَا تَعْتَذِرُوا قَدْ كَفَرْتُم بَعْدَ إِيمَانِكُمْ إِن نَّعْفُ عَن طَائِفَةٍ مِّنكُمْ نُعَذِّبْ طَائِفَةً بِأَنَّهُمْ كَانُوا مُجْرِمِينَ

[التوبة:65-66]

  کہہ دو کیا الله سے اور اس کی آیتوں سے اور اس کے رسول سے تم ہنسی کرتے تھے بہانے مت بناؤ ایمان لانے کے بعد تم کافر ہو گئے اگر ہم تم میں سے بعض کو معاف کر دیں گے تو بعض کو عذاب بھی دیں گے کیوں کہ وہ گناہ کرتے رہے ہیں

7

Indeed, We have sent you as a witness, and a bearer of good tidings, and a warner. So that you (O mankind) may believe in Allah and His Messenger, and may help him (the Messenger) and honor

him. And glorify Him (Allah)

morning and evening.

[48:8-9]

إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا لِّتُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَتُعَزِّرُوهُ وَتُوَقِّرُوهُ وَتُسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا [الفتح:8-9]

  بے شک ہم نے آپ کو گواہ بناکر بھیجا اور خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا تاکہ تم الله پر اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس کی مدد کرو اور اس کی عزت کرو اور صبح اور شام اس کی پاکی بیان کرو

 Compiled by : Mirza Ehteshamuddin Ahmed

تالیف  ۔ مرزا احتشام الدین احمد ۔ انڈین  ۔ حیدرآبادی

رابطہ  ۔ واٹس اپ ؍ فون ۔ 00966509380704

 

http://muslimislambooks.blogspot.com site:muslimislambooks.blogspot.com


Friday, September 24, 2021

Good deeds destroyed urdu-Neikiyan kaise zaya hoti hain

  How are the good deeds destroyed


 

*نیکیاں ضائع کیسے ہوتی ہیں*

=============

*Good deeds destroyed?*

=============

*1*  *آپ حجاب کر رہی ہیں لیکن میک اپ کے ساتھ اور حجاب کی عبا بہت تنگ اور نا محرم مردوں کے بیچ خوشبو لگانا*

*تو یہ قابل غور ہے*

 

*2* آپ نے داڑھی کو چہرے پر سجایا ہوا ہے لیکن نظریں جھکی ہوئی نہیں ہیں

*تو قابل غور ہے*

 

*3* تمام عبادات ٹائم پر انجام دے رہے ہیں لیکن ریاکاری کے ساتھ

*تو قابل غور ہے*

 

*4* باہر دوستوں کے ساتھ بہت نرم لہجہ اور رویہ لیکن گھر میں ماں، باپ، بیوی اور بچوں کے ساتھ بداخلاقی

*تو قابل غور ہے*

 

*5* مہمانوں کی بہت آو بھگت اور خدمت لیکن ان کے جانے کے بعد ان کی غیبت

*تو قابل غور ہے*

 

*6* صدقہ بہت زیادہ نکالنا لیکن اس کے ساتھ ساتھ فقراء کو طعنے تنکے دینا

*تو قابل غور ہے*

 

*7* تہجد اور قرآن کثرت سے پڑھنا لیکن رشتہ داروں سے قطع تعلق

*تو قابل غور ہے*

 

*8* روزہ رکھ رہے ہیں بھوک اور پیاس کی سختی کو برداشت کر رہے ہیں لیکن اس دوران بداخلاقی اور توہین بھی کر رہے ہیں

*تو قابل غور ہے*

 

*9* دوسروں کے ساتھ نیکی کر رہے ہیں لیکن کسی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے نہ کہ رضاے الہی کے لئے

*تو قابل غور ہے*

 

=============

*خبردار*:

=============

*نیکیوں کو ضائع ہونے سے بچائیں آپ اتنی محنت کر رہے ہیں جبکہ وہ ساری کی ساری ضائع ہو رہی ہیں اور نیکیوں کی باسکٹ خالی ہوتی جا رہی ہے*


Thursday, September 23, 2021

Tauheed Tawheed Tawhid urdu sawal jawab Q & A

 

 

 

Tawheed (30  Q & A) Urdu

اپنے بچوں کو توحید سکھائیں (30 سوال وجواب )کے ذریعہ

 

 

*سوال(1) *: اللہ تعالی کہاں ہے؟

*جواب*: اللہ تعالی آسمان کے اوپر ہے(یعنی عرش پر)۔

 

 

 * سوال(2) اللہ تعالی کے عرش پر ہونے کی کیا دلیل ہے؟

*جواب*: قرآن کی یہ آیت:" الرحمن علی العرش استوی"۔

 

 

 * سوال(3) *: "استوی" کا معنی کیا ہے؟

*جواب*: اللہ تعالی حقیقی طور پر عرش پر جلوہ افروز ہوا، مجازی طور پر نہیں۔

 

 * سوال(4) *: ہم لوگوں کو اپنا عقیدہ کہاں سے لینا چاہئے؟

*جواب*: قرآن وحدیث اور صحابہ کے آثار سے۔

 

 * سوال(5) *: انسانوں اور جناتوں کو اللہ نے کیوں پیدا کیا؟

*جواب*: اس لئے کہ وہ صرف اللہ کی عبادت کریں اور کسی کو اس کے ساتھ شریک نہ کریں۔

 

 * سوال(6) *: اس بات کی کیا دلیل ہے کہ اللہ تعالی نے انس و جن کو اپنی ہی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے؟

*جواب*: قرآن کریم کی آیت:" وما خلقت الجن والانس الا لیعبدون"۔

 

 * سوال(7) *: "یعبدون" کا کیا مطلب ہے؟

*جواب*: اس کا مطلب ہے کہ اللہ کو ہر قسم کی عبادت میں اکیلا سمجھا جائے اور اس کی اطاعت کی جائے۔

 

سوال(8) *: "لا الہ الا اللہ" کا کیا معنی ہے؟

*جواب*: اس کا معنی ہے کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود حقیقی نہیں۔

 

 * سوال(9) *: عظیم ترین عبادت کیا ہے؟

*جواب*: توحید۔

 

 * سوال(10) *: سب سے بڑا ظلم کیا ہے؟

*جواب*: شرک۔

 

 * سوال(11) *: توحید کیا ہے؟

*جواب*: عبادت میں اللہ کو ایک جاننا۔

 

 * سوال(12) *: شرک کیا ہے؟

*جواب*: اللہ کے ساتھ غیر اللہ کی عبادت کرنا۔

 

 * سوال(13) *: توحید کی کتنی قسمیں ہیں؟

*جواب*: تین۔

 

 * سوال(14) *: توحید کی تینوں قسمیں کون کونسی ہیں؟

*جواب*: ربوبیت، الوہیت، اور اسماء وصفات۔

 

 * سوال(15) *: توحید ربوبیت کی تعریف کیا ہے؟

*جواب*: اللہ کو اس کے کاموں(افعال) میں تنہا جاننا۔ جیسے پیدا کرنے میں، روزی دینے میں اور کائنات کی تدبیر کرنے میں۔

 

 * سوال(16) *: توحید الوہیت کی تعریف کیا ہے؟

*جواب*: بندوں کے افعال کے اعتبار سے اللہ کو ایک سمجھنا۔ جیسے دعا، ذبح اور سجدہ سارے افعال اللہ کے لئے بجا لانا۔ 

 

 * سوال(17) *: کیا اللہ کے لئے اسماء اور صفات ہیں؟

*جواب*: ہاں۔ اللہ نے اپنی ذات کے لئے کچھ صفتیں خاص کی ہیں اسی طرح پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کچھ صفتوں سے اللہ کو متصف کیا ہے۔

 

* سوال(18) *: ہم اسماء وصفات کو کہاں سے لیں؟

*جواب*: کتاب وسنت سے

 

 * سوال(19) *: کیا اللہ کی صفات مخلوق کی صفات کے مشابہ ہیں؟

*جواب*: اللہ کی صفتیں اصل کے اعتبار سے ہرگز مخلوق کی صفتوں کے مشابہ نہیں ہیں۔ مگر کبھی کبھار نام کی حد تک مشابہت ہوسکتی ہے۔ 

 

* سوال(20) *: اس بات کی کیا دلیل ہے اللہ کی صفات مخلوق کی صفات کے مشابہ نہیں ہے؟

*جواب*: قرآن کریم کی یہ آیت:" لیس کمثلہ شیء وھو السمیع البصیر"۔ 

* سوال(21) *: قرآن کریم کیا ہے؟

*جواب*: قرآن اللہ کا کلام ہے۔

      

 سوال(22): "بعث" کیا ہے؟

*جواب*: موت کے بعد لوگوں کو  دوبارہ زندہ کئے جانے کو "بعث" سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

 

    * سوال(23) *: بعث کے منکرین کے کافر ہونے پر کیا دلیل ہے؟

*جواب*: قرآن کی یہ آیت:" زعم الذین کفروا أن لن یبعثوا"۔ 

   

 * سوال(24) *: اس بات پر قرآن کی کیا دلیل ہے کہ واقعی اللہ ہم سب کو دوبارہ زندہ کرے گا؟

*جواب*: اللہ کا یہ فرمان:" قل بلی وربی لتبعثن"۔

 

   

 * سوال(25) *:کلمہ "اسلام" کا کیا معنی ہے؟

*جواب*: توحید، اطاعت اور شرک اور مشرک سے براءت کے اعتبار سے پورے طور پر اپنے کو اللہ کے حوالے کردینے کا نام اسلام ہے۔

 

    * سوال(26) *: کلمہ"ایمان" کا معنی کیا ہے؟

*جواب*: اللہ،اس کےفرشتے، اس کی کتابوں،اس کے رسولوں، آخرت اور اچھے برے تقدیر پر ایمان لانا ہی ایمان کہلاتا ہے۔ 

 * سوال(27) *: ایمان کا تعلق دل، یا زبان یا بدن سے ہے؟

*جواب*: ایمان کا تعلق اکٹھے، دل، زبان، اور جسمانی اعمال سے ہے۔ 

 

(1) *دل کا اعتقاد*

(2) *زبان کا اقرار*

(3) *جسمانی اعضاء کا عمل*

ایمان اطاعت سے بڑھتا اور گناہ گھٹتا ہے۔(ایمان کاتعلق صرف دل سے ہے، اس طرح کی باتوں  سے گریز کرنا چاہئے)۔

 

* سوال(28) *: ہم کس سے منت سماجت،  اور کس کے لئے سجدہ اور ذبح کریں؟

*جواب*: صرف اور صرف اللہ وحدہ لاشریک کے لئے۔

   

 * سوال(29) *: کیا غیر اللہ سے منت سماجت، سجدہ، اور ذبح کرسکتے ہیں؟

*جواب*: ایسا کرنا جائز نہیں۔ اس لئے کہ ایسا کرنا  شرک میں داخل ہے۔

* "لا الہ الا اللہ"کی شہادت کا معنی یہ ہے کہ ہم اللہ کے علاوہ کسی اور کو عبادت کا مستحق نہ سمجھیں۔اور اس بات کا عہد کریں کہ اللہ پاک ہی عبادت کے لائق ہے

 

 * سوال(30) *:اللہ تعالی کے اسم اعظم    کونسے ہیں؟

اسم اعظم  (1) (اَلْحَيُّ الْقَيُّومُ)

[(اَلْحَيُّ) ترجمہ۔ہمیشہ ہمیشہ زندہ رہنے والا)]
 [(
اَلْقَيُّومُ) ترجمہ۔سب کو قائم رکھنے والا اور سنبھالنے والا ۔ سب کو تھامنے والا۔]
اسم اعظم  (۲) (
ذَا الْجَلاَلِ وَالإِكْرَامِ) (سورة الرحمن 55/78)
[(
ذَا الْجَلاَلِ وَالإِكْرَامِ) ) ترجمہ۔عظمت وجلال  اور انعام واکرام والا)]

اسم اعظم  (۳) [(الأَحَدُ الصَّمَدُ)
(سورة الاخلاص 112 /1-2)
[(الأَحَدُ) ترجمہ۔یکتا)] ؛ [(الصَّمَدُ) ترجمہ۔سب سے بے نیاز )]

اسم اعظم  (4)  [( الرَّحْمَـٰنُ الرَّحِيمُ )(سورة البقرة 2 / 163)
 [( اَلرَّحْمَـٰنُ ) ترجمہ۔بڑا مہربان)] ؛
 [(اَلرَّحِيمُ ) ترجمہ۔بے حد رحم کرنے والا)]