Wednesday, October 21, 2015

یورِک ایسڈ (تیزاب) کس طرح کنٹرول کریں



یورِک ایسڈ (تیزاب) کس طرح  کنٹرول کریں
محمد  رسول  اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  کے  غذائی  عادات  کے  مطابق
گاؤٹ (Gout)  ایک  ایسی  بیماری  ہے  جس  میں  جوڑوں  میں  درد  اور  سوجن  آجاتی  ہے ۔  اس  کا  سبب خون  میں یورِک ایسڈ حد  سے  زیادہ   ہو  جاتا  ہے۔ اسکی  وجہ  سے    گٹھیا (آرتھرائٹس) (artrhitis) کے  درد   کمر ’ گھٹنوں  ’ بالخصوص  ایڑھیوں   میں  ہوتا  ہے ۔ یورِک ایسڈ کے نوکیلے  نوکدار   کریسٹلس (crystals) جوڑوں  میں جمع   ہوکر چبھتے  ہیں جس  سے  درد  ہوتا  ہے۔ پوٹاشیم (crystals) کو گھول  دیتا ہے
یورِک ایسڈ   کے لیے  مفید  غذائیں

(1) ایک مؤ ثر اور آسان طریقہ تو یہ ہے کہ خوب پانی پیا جائے۔ پانی زیادہ پینے سے پیشاب کے ذریعے یورِک ایسڈ اور  دیگر  زہریلے مادے  خارج ہو جاتے ہیں ۔اس کے علاوہ قبض (constipation)  کا مسئلہ بھی ختم ہوتا ہے جو کہ جوڑوں کے درد کی بڑی وجہ ہوتا ہے۔

(2) ایسی خوراکیں استعمال   کریں جن میں پوٹاشیم   (potassium) کی  مقدار  زیادہ  ہو۔ پوٹاشیم   (potassium) کی    کمی  سے  گاؤٹ (Gout) یورِک ایسڈ کی  بیماری  ہوتی  ہے ۔ ماہرین کے مطابق ہر انسان کو روزانہ 4700 ملی گرام پوٹاشیم ضرور اپنے جسم میں داخل کرنا چاہیے-
انسان کی بہترین صحت کے لیے جہاں دیگر معدنیات اور وٹامن انتہائی ضروری ہیں وہیں پوٹاشیم اس سلسلے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے- پوٹاشیم کے  9   فائدے (2a) پوٹاشیم (uric acid) کو گھول دیتا ہے
(2b) یہ ہمارے بلڈپریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔اس کے باعث دل کی دھڑکن درست رہتی ہے
(2c) پوٹاشیم اعصابی   نظام   (Nervous system)کے  لیے  مفید  ہے
(2d) دماغ  کو   اوکسیجن   (Oxygen)  بھیجتا    ہے   ساتھ ہی دماغ کو بھی صحت مند رکھتا ہے- .
(2e) پٹھوں (muscles)کو مضبوط بناتا   ہے، خلیات  کی صحت اور  افزائیش کے  لیے  مفید ہے
(2f) پوٹاشیم کاربوہائڈریٹ کو   استعمال کرتا ہے، پروٹین سے توانائی فراہم  کرتا  ہے
(2g)  خون کی نالیوں کو کشادہ کرنے اور زہریلے مادوں سے نجات دلانے کا  کام کرتے ہیں۔
 (2h) جسم   کے  ایسڈ اور الکلی   کے  توازن   (acid-alkali balance)  کو  برقرار  رکھتا  ہے
(2i)پوٹاشیم جسم میں الیکٹرولائٹ توازن   (Electrolyte balance)کو برقرار رکھتا ہے
              سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر ہم ایسا کیا کھائیں کہ ہماری پوٹاشیم کی مطلوبہ ضرورت پوری ہوجائے؟ تو آئیے ہم بتاتے ہیں  کہ کونسی غذائیں ہمیں پوٹاشیم دے سکتی ہیں اور ان میں پوٹاشیم کی کتنی مقدار پائی جاتی ہے؟   (اسکی   تفصیل صفحہ  4 پر   درج  ہے)
(3) ایسڈ کو بے اثر کرنے کے  لیے   الکالئن (alkaline foods neutralize acid) غذائیں  استعمال  کریں   
(3a) تربوز گرمیوں کے موسم میں پیاس بجھا نے کیلئے نہ صرف ایک بہترین اور مزیدار پھل ہے بلکہ تربوز میں وٹامن کی وافر مقدار پائی جاتی ہیں جو صحت کیلئے انتہائی مفید ہے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو   تربوز     انگور ’ کدو ’ ترش پھل (سنترے، چکوترے ، لیموں) اور سرکہ (Vinegar)   بہت پسند  تھے 
(3b) النبیذ (پانی  میں بھیگی  ہوئی  کھجور ) النبیذ  الکالائزنک  ٹانک   (Alkalizing Tonic)  ہے کھجور کو  دھو کر اور  بیج  نکال  کر  پانی  میں  بھیگنے  کے  لیے  چھوڑ دیں۔ 4 سے  5  گھنٹہ  کے  بعد  اسکا  پانی  پی  لیں  اور   کھجور  کھالیں۔ نبی صلی اللہ علیہ و سلم النبیذ  استعمال  کرتے  تھے (مسلم 43؍4903)
(4) وٹامن  سی۔
(Vitamin C)نہ صرف ہمیں گرمی کے موسم میں  جسم پر پڑنے والے مضر اثرات سے محفوظ رکھتا ہے  بلکہ  بیماریوں سے تحفظ میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔چھ  فائدے
 (i) ‘‘وٹامن  سی’’ ایک مؤثر  اینٹی وائرل  ایجنٹ ہے سردی  زکام  اور  فلو  کو  روک  تھام  کرتا  ہے
(ii) بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھ کر   فالج جیسی خطرناک بیماری سے محفوظ رہا جاسکتا ہے
(iii) جس سے فالج کے خدشات کافی حد تک کم رہ جاتے ہیں۔(iv) ‘‘وٹامن  سی’’  ہمارے جسم میں موجود پانی اور خون میں شامل ہو کر بالوں،ناخنوں اور جلد کی نشو ونما میں مفید ثابت ہوتا ہے (v) جب کہ یہ ہڈیوں اور دانتوں کو بھی مضبوط اور صحت مند بناتا ہے (vi) اسکے ساتھ ساتھ کولیسٹرول اور  یورک اسڈ  کو ایڈجسٹ کرنے میں ایک لازمی جزو ہے ۔‘‘وٹامن  سی’’  تازہ سبزیوں اور ترش پھلوں میں بکثرت پایا جاتا ہے ، درج ذیل پھل اور  ترکاریاں  استعمال کیجئیے
(4a)مالٹے  ، سنترے، چکوترے ، لیموں اور دیگر ترشہ  پھل  (اینٹی آکسائیڈینٹس )کینسر کے خلاف کام کرنے کی خصوصیات کینسر کی افزائش روکنے کیلئے کام کرتے ہیں۔اس کے علاوہ دل کی بیماریوں کے خلاف حفاظتی اثر فراہم کرتے ہیں۔ یہ ہمارے جسم میں ‘‘آزاد  ذرات ’’ کو بے اثر کرنے کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ خون کے بہاؤ میں اضافہ کرتے ہیں ۔
(4b)لیموں  کا  رس(Lemon juiceنہار  پیٹ     یا  کھانے  کے  بعد  استعمال  کریں۔
(5)
کاربوہائڈریٹس    (carbohydrates) استعمال  کریں   ۔ چاکلیٹ ، انجیر ، چیری ، اسٹرابری ،  کیوی، اناناس  میں ایسے اجزا بھی موجود ہوتے ہیں جو خون کی شریانوں کو آرام دینے میں مدد کرتے ہیں، بلڈ پریشر کم ہوتا ہے اور خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔ (تناؤ) تھکان  کم کرنے کے لیے ایسی چاکلیٹ کا استعمال کریں جس میں 70 فیصد سے زائد کوکوا  ہو۔
(6)
سیب  کا سائڈر سرکہ (Apple Cider Vinegar)  استعمال  کریں  
تالیف۔  مرزا  احتشام   الدین  احمد  (انڈین۔ حیدرآبادی) Email: mirzaehtesham1950@gmail.com

How to control Uric Acid and Gout
by Prophet Mohammed’s (صلى الله عليه وسلم) food habits (Part 2 of  2)
پرہیز  ۔ جب   تک      یورک ایسڈ (Uric Acid) کا  خدشہ
 ختم   نہ   ہو    ان    چیزوں  کا استعمال    نہ   کرنا  ضروری   ہے
بعض  غذاؤں   سے  یورک ایسڈ  بڑھ  جاتا  ہے  ۔ ذیل  میں  دی  گئی  چیزوں  سے  پرہیز  لازمی  ہے۔  
(1) گردے  ، کلیجی  ، دل   ،مچھلی،گائے  اور  بکرے  کا گوشت   نہیں   کھائیں یا  بہت  کم   کھائیں
(2)دال     مسور  ،  مونگفلی ، راجمہ،  پھلیوں کے  بیج، خمیر   اورخمیر    کے  ارک سے  پرہیز  کیجئے
(3) قہوہ ، سوفٹ  ڈرنکس   (soft drinks - coffee) نہیں  استعمال  کریں
(4) سوڈیم  کی  زیادہ  مقدار 
  (sodium rich foods)  والے  کھانوں      پنیر ، ڈبل روٹی ، فاسٹ فوڈ)سے   پرہیز  لازمی  ہے ،   ((  ہر  روز  ساتھ  میں  اللہ  رب  العالمین   سے  خوب  دعائیں  مانگو ))
اے اللہ میں برص  سے، جنون سے ،کوڑھ سے اور  تمام بری  بیماریوں سے  تیری  پناہ  چاہتا ہوں
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْبَرَصِ، وَالْجُنُونِ، وَالْجُذَامِ، وَمِنْ سَيِّئِ الأَسْقَامِ (ابوداود 2.94، نسائی 8.217، احمد3.192)
اللہ  کے نام کے ساتھ جسکے  نام کے ساتھ زمین و آسمان  میں کوئی  چیز نقصان  نہیں پہنچاتی اور سننے والا  جاننے  والا  ہے(3بار
بِسـمِ اللهِ الذي لا يَضُـرُّ مَعَ اسمِـهِ شَيءٌ في الأرْضِ وَلا في السّمـاءِ وَهـوَ السّمـيعُ العَلـيم(ابوداود)(ثلاثا)


Food Sources of Potassium(men and women is 4700 mg/day) روزانہ 4700 ملی گرام پوٹاشیم ضروری ہے
Food, Amount(ذیل  میں  دی   گئی  غذاؤں کے    استعمال   سے ہماری پوٹاشیم کی مطلوبہ ضرورت پوری ہوسکتی  ہے)

Potassium
%daily value
 based on
 3500mg
Potassium
Cal-ories
Wheat 300 gm  (گندم، گیہوں زیادہ  کھائیں  کیونکہ  اس میں 33 فی صد پوٹاشیم  ہے )
1179
33%

White rice 158 gm / Egg 1 large (چاول 158 گرام ؍ انڈا)
55
1.3%

Sweet potato, (146 grams) / Avacado (رتالو /أفاكادو) رتالو   زیادہ  کھائیں  
694
20%
131
Beet greens, cooked, 1/2 cup  ()
655
19%
19
Potato, baked, flesh, 1 potato (156 grams) (آلو)
610
17%
145
Lima/White beans, canned, 1/2 cup
 (خشک  پھلی  کے  دانے۔سفید ، لیما  بینس)
595
17%
153
Raisins 100 gm (کشمش)
749
16%

Yogurt, plain, 100 gm (میٹھا   دہی)
290
8%
64
Prune juice, / Clams, canned, 85gm / Carrot juice (گاجر   کا   رس)
530
15%
136
Soybeans, green, cooked, / Halibut, cooked, 85 gm (سیم  کی  پھلی )
485
14%
127
Tuna, yellowfin/rockfish cooked, 85 gm (مچھلی  تونہ)
484
14%
118
Banana, 1 medium / water melons 400 gm (موز ،  کیلا  ؍ تربوز  400 گرام  )
422
12%
105
Spinach/Brocolli/cantaloupe/cabbage 1/2 cup (پالک / گوبی)
419
12%
21
Tomato sauce, 1/2 cup Tomato juice, 3/4 cup (ٹماٹر ساس)
405
12%
39
Orange/ lemon/ straw berries/ Pomgranate 100gm / Sesame 50 gm (سنترہ / ليمو /اناط /سفیدتل کے  دانے)
232
6.6%

Chicken 85 gm (مرغ)
225
4.6%

Apple100 gm (سیب  )
107
2%

تالیف۔  مرزا  احتشام   الدین  احمد  (انڈین۔ حیدرآبادی) Email: mirzaehtesham1950@gmail.com

No comments:

Post a Comment