Hulya Mohammed Rasoolul Allah (Sallalahu
Alaihi Wasallam)
نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ مبارک
(1) سیدنا ابواسحٰق نے بیان کیا کہ میں نے براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے سنا ، آپ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حسن و جمال میں بھی سب سے بڑھ کر تھے اور جسمانی ساخت میں بھی سب سے بہتر تھے ۔ آپ کا قد نہ بہت لانبا تھا اور نہ چھوٹا ( بلکہ درمیانہ قد تھا ) ۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
]صحيح
بخاري جلد 4 /749 (3549)[
(2)
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم "درمیانے قد
والے تھے نہ ہی بہت لمبے تھے اور نہ بہت پست قامت، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک نہایت خوبصورت تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال نہ بہت زیادہ گھنگھریالے تھے
اور نہ ہی بالکل سیدھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ مبارک گندمی تھا۔ جب آپ چلتے
تو طاقت سے چلتے اور دائیں بائیں مائل ہو جاتے۔"
تخریج
الحدیث: «صحيح» :
]سنن ترمذي: 1754، وقال: حسن
صحيح غريب من حديث حميد)، ] المستدرك للحاكم (280/4، 281 ح 7750) مختصرا [
(3)
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں " میں نےلمبےبالوں والا سرخ حلے میں ملبوس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خوبصورت کوئی بھی نہیں
دیکھا، آپ کے سر مبارک کے بال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک کندھوں پر پڑتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں کندھوں کے درمیان قدرے فاصلہ
تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قد نہ چھوٹا اور نہ زیادہ لمبا تھا بلکہ درمیانہ جو بہت مناسب تھا"
تخریج
الحدیث: «صحيح» :
]سنن ترمذي 1724، 3635، وقال:
هذا حديث حسن صحيح [، ]صحيح بخاري 3551 جلد
4/751-
[، ] صحيح مسلم بک
30-5770
(2337a ، [تر قيم دارالسلام: 6065[
(4) سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم "نہ دراز
قامت تھے اور نہ ہی کوتاہ قامت۔ ہتھیلیاں اور پاؤں گوشت سے بھرے ہوئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر مبارک بڑا مضبوط اور ہڈیوں کے
جوڑ چوڑے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے اور ناف کے درمیان بالوں کی
لمبی لکیر تھی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم چلتے تو آگے کی طرف جھکے ہوئے چلتے
گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ڈھلوان کی طرف اتر رہے ہیں۔ میں نے
آپ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا نہ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے پہلے کوئی دیکھا ہے اور نہ ہی بعد
میں۔
تخریج
الحدیث: «سنده حسن» :
]سنن ترمذي: 3637، وقال: هذا
حديث حسن صحيح) [، طبقات ابن سعد (411/1) عن ابي نعيم . واحمد (96/1) من
حديث المسعودي به . التاريخ الكبير للامام محمد بن اسماعيل البخاري (7/1 . 8)
وعنه رواه الترمذي[
(5)
ابواسحق کہتے ہیں ایک شخص نے سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ
کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم " کا رخ انور تلوار کی طرح چمکدارتھا؟ انھوں نے فرمایا: نہیں، بلکہ چاند کی
طرح
چمکدار تھا۔"
تخریج
الحدیث: «صحيح» :
]سنن ترمذي: 3636، وقال: هذا
حديث حسن[، ]صحيح بخاري (3552 جلد
4/752-)
من حديث زهير بن معاويه به[
(6) سعیدبن ایاس) الجریری )فرماتے ہیں: میں نے
ابوالطفیل سے سنا، وہ فرماتے تھے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے اور اب روئے زمین پر میرے
سوا کوئی شخص باقی نہیں رہا جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہو۔سعید کہتے ہیں) میں نے عرض کیا): آپ میرے لیے نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ مبارک بیان کیجئیے؟ انہوں نے
فرمایا: "آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفید رنگ والے خوبصورت اور پیدائش میں
ہر لحاظ سے درمیانے تھے۔"
تخریج
الحدیث: «صحيح» :
]صحيح مسلم بک
30-5778
( ( 2340b [ ]ترقيم دارالسلام: 6072[
No comments:
Post a Comment