Friday, December 26, 2014

Quran-k-Huquq in Urdu

Huqul Quran Kareem
only few pages taken from book
Huququl Quran Part 1 and 2 (written by Mirza Ehteshamuddin Ahmed)



Quran-k-A’ath (8) Huquq Hein (1) Quran par Eiman –Belief on quran (2) Quran ka Adab –Respect Quran (3) Quran ki Tilawat – Read Quran regularly (4) Quran ko Hifz karow –By heart quran (5) Quran mein Taddabbur – Think deeply on the meanings of Quran (6) Quran-k-Ahkaam par Amal kiya jaye – Practice and Implement the orders of Quran (7) Quran ki Nashr wo Isha’aut – Publish and Distribute Quran (8) Quran-sey-Naseehat ki jaye – Give admonition from Quran   

             اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَٰنِ الرَّجِیْمِ ۔ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
                                حقوق القرآن مجيد
تمام تعریفیں اور ہر طرح کی حمد و ثناء اللہ رب العالمین کے لیے ہیں جسکے علاوہ کوئی الہٰ نہیں ۔ جسکا کوئی شریک نہیں اور ان گنت درود وسلام اللہ کے بندے اور آخری نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہو جنکے دل پر اللہ رب العالمین نے قرآن مجید نازل فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اور بے شک ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لیے آسان کردیا ہے ۔ پس کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے  سورہ القمر
۵۴ آیت ۱۷
 اگر ہم قرآن کا علم حاصل نہیں کریں گے تو اچھے اور برے کی تمیز کیسے ہوگی اپنے آقا اپنے رب کو کیسے پہچانیں گے . ہم کو کیسے معلوم ہوگا کہ ہمارا کیا ہوگا ہمیں یہاں کے بعد کہاں جانا ہے . ہماری اسکے بعد والی منزل کہاں ہے اور وہاں پر آخرت میں کیا ہے جنت کیسی ہوگی کیسی حوریں محلات باغات کھانے پھل آنکھوں کی تسکین کے نظارے اللہ تعالیٰ کا دیدار نبیوں کا ہر وقت ساتھ اور جنتی کا لباس وغیرہ
اسکے برخلاف دوزخ کیسی ہوگی . کیا کرنے سے عذاب ہے اور کیا کرنے سے ثواب ہے کیا کیا کام یا گناہ ہیں جنکے کرنے سے فلاں فلاں عذاب ہوگا جہنم کے عذاب کی ہولناکیاں اور عذاب کس شکل کا ہوگا . دھویں کا یا پیپ کا یا بدبو کا یا آگ کی تنگ کوٹھریوں میں ٹھسنے کا یا شدید اندھیرا اور تاریکی یا آگ کے ستونوں کے ساتھ بانڈھ دیے جانے کا یا کھولتا ہوا پانی کا یا جسم کے جلنے چرکے اور جھلس جانے کا . یا جبڑے چیرے جانے کا یا چہروں تپائے جانے کا یا مار کھانے کا یا سر کچلا جانے کا یا گردنوں میں طوق ۔ آگ کی ہتھکڑیاں اور آگ کی پیروں میں بیڑیاں یا سانپ بچھو یا سخت پیاس کا اور کس قسم کی ہولناکیاں سامنے آیءں گی . اے ہمارے پروردگار ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی سے نواز اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچالے
 سورہ بقرہ ۲ آیت ۲۰۱




قرآن ہی سے اعمال صالح اور اعمال سیۂ معلوم ہوتے ہیں آخرت کی فکر کے ساتھ اس دنیا میں سیکھنا ہے کہ کیسا رہنا ہے قرآن سے کسطرح رہبری حاصل کرنا ہے کہ معاملات کیسے کرنا ہے زندگی کیسی گزارنی ہے . ان سب کے لیے ضروری ہے کہ قرآن میں تدبر کیجئے . دنیا میں کیسے حدیں قائم کی جائیں چور کے ہاتھ کاٹنا ہے . کس کو سنگسار کیا جاتا ہے ترکہ یعنی کسی کے مرنے کے بعد اسکا مال جائیداد اسکے ورثاء میں کیسی تقسیم عمل میں آئے گی . اور جینے والے کو حلال حرام کی تمیز ۔ قرآن سمجھنے سے ہی آئے گی .
رشوت خور کا کیا حال ہوگا ۔ جھوٹ بولنے والے پر اللہ کی لعنت کیسے آتی ہے . اور قرآن کیسے لعنت بھیجتا ہے . قرآن کن کن کی شفاعت کرے گا . قرآن سے پرانے گزرے ہوئے لوگوں
قوموں اور پیغمبروں کے حالات معلوم ہوتے ہیں اور قرآن یہ بتاتا ہے کہ جہاد کس طرح ہوتا ہے شہیدوں کے مراتب کیا ہیں کم تولنے سے کیا نقصانات ہیں . اس دنیا میں قرآن پڑھنے اور سمجھنے سے کس طرح سکون ملتا ہے یہ سب قرآن سمجھنے سے تدبر کرنے سے آیات کو توجہ سے سننے ہی سے آپکو معلوم ہونگیں بعض علماء نے ان حقوق کو عوام الناس کو سمجھانے کے لیے آٹھ الگ الگ حصوں میں بیان کیے ہے
۱   قرآن کریم پر ایمان لایا جائے
۲    قرآن کریم کا ادب احترام کیا جائے
۳   قرآن کریم کی تلاوت صحیح تلفظ سے کی جائے
۴   قرآن کریم کو حفظ کیا جائے
۵   قرآن کریم کے آیات کے معنی میں غور اور تدبر کیا جائے
۶   قرآن کریم کے احکام پر عمل کیا جائے اسکی اتباع کی جائے
۷   قرآن کریم کی نشر و اشاعت کی جائے
۸    قرآن کے ذریعہ نصیحت کی جائے ڈرایا جائے




سوال . قرآن پر کیوں ایمان لانا چاہئیے
جواب    اس لئے کہ اللہ رب العالمین کا حکم ہے
جو قرآن مجید کی آیات پر ایمان نہ رکھے وہ کافر ہے ۔ کافر یعنی انکار کرنے والا ۔ نہ ماننے والا
قرآن پر اس لیے ایمان لانا چاہئیے کہ اس میں کوئی کجی یا تیڑھا پن نہیں ہے
قرآن پر اس لیے ایمان لانا چاہئیے کہ یہ کتاب مبین ہے
کیونکہ اسکو اللہ تعالیٰ نے نازل کیا ہے
اللہ تعالیٰ زبردست اور غالب ہے اس کی قوت اور غلبے کے سامنے کوئی پَر نہیں مار سکتا اسے ہر چیز کا علم ہے اللہ نے قرآن کو اتارا
سوال کیا قرآن میں کوئی شک و شبہ ہے پھر کیوں ایمان نہیں لاتے
جواب قرآن میں شک کی گنجائیش ہی نہیں
۲    قرآن کریم کا ادب احترام کیا جائے
قرآن مجید کا ادب و احترام اس وجہ سے کیا جائے کہ رب کائینات کا حکم ہے بلکہ ایک ہی آیت میں دو احکام ایک ساتھ آئے ہیں
اور جب قرآن پڑھا جایا کرے تو اس کی طرف کان لگا دیا کرو اور خاموش رہا کرو امید ہے کہ تم پر رحمت ہو
سورہ الاعراف
۷ آیت ۲۰۴




لوگ اکثر اللہ تعالیٰ کے اس حکم کی نافرمانی لاعلمی یا ناسمجھی یا محض اپنے فقہی امام کی تقلید میں کرتے ہیں پہلی مثال ۔ فجر کی جماعت شروع ہو جانے کے باوجود لوگ آکر اپنی سنتیں پڑھنا شروع کردیتے ہیں اب آپ ہی بتائیے کیا وہ شخص اللہ رب العالمین کے اس حکم کہ ’’ جب قرآن پڑھا جایا کرے تو اس کی طرف کان لگا دیا کرو اور خاموش رہا کرو اللہ تعالیٰ کے حکم کی نافرمانی نہیں کررہا ہے امام کی قرأت نہ سننا یہ سراسر نافرمانی ہے میرے بھائیو ذرا ٹھنڈے دل سے سونچو اللہ کے گھر میں اللہ کی نافرمانی عربی میں کہتے ہیں مخالفہ اور ایک دوسری مثال جہری نماز کے ختم ہوجانے کے بعد بعض لوگوں کی نماز امام کے ساتھ چھوٹ جانے کے بعد اکیلے سے یعنی تنہا باآواز بلند اپنی اکیلے کی نماز پڑھتے ہیں اسی طرح اگر دو یا تین آدمی اپنی الگ الگ نماز فرداً فرداً پڑھیں گے اور وہ بھی بلند آواز سے تب بھی اللہ کے حکم کی نافرمانی ہوگی کیونکہ ہر ایک شخص کی الگ الگ قرأت سے یہ سب ملخبت ہوجائے گا
قرآن مجید کا ادب اس لیے بھی کرنا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ’’ اگر ہم اس قرآن کو کسی پہاڑ پر اتارتے تو تُو دیکھتا کہ خوف الٰہی سے وہ پست ہوکر ٹکرے ٹکرے ہو جاتا ہم ان مثالوں کو لوگوں کے سامنے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ غور وفکر کریں
سورہ الحشر
۵۹ آیت ۲۱






۳   حق تلاوت
 یہ ہے کہ قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر اطمینان سے پڑھنے اور ٹھہر ٹھہر کر سنانے کا حکم . ترتیل سے پڑھنا یعنی حرفوں کے مخارج اور صفات کا لحاظ رکھ کر اور ٹھہر ٹھہر کر صاف صاف پڑھنا اس سے معلوم ہوا کہ تجوید سیکھنا ضروری ہے . میں سمجھتا ہوں کہ تیز تیز پڑھنے سے تین حقوق قرآنی تیز پڑھنے والے سے چھوٹ جاتے ہیں پہلا اللہ تعالیٰ کے حکم کے خلاف ورزی کرتا ہے تیز پڑھنے والا جبکہ اللہ کا حکم ہے کہ ٹھہر ٹھہر کر پڑھو اور دوسرا اس عظیم کتاب کے عظیم الفاظ کا ادب کا لحاظ نہیں کررہا ہے یہ تیز پڑھنے والا . اور تیسرا یہ کہ تیز پڑھنے سے نہ کچھ سمجھ آرہا ہے غلطی بھی ہوسکتی ہے . جب سمجھ نہیں آرہا تو تدبر کیسے کرے گا   اللہ تعالیٰ فرماتا ہے  قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر (صاف) پڑھا کر
سورہ المزمل
۷۳ آیت ۴
۴    قرآن کریم کو حفظ کیا جائے
 جسکو اللہ آسان کردے اسکے لیے کوئی مشکل نہیں حفظ کرنے میں
۵  قرآن کریم کے آیات کے معنی میں غور اور تدبر کیا جائے
 اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے اور بے شک ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لیے آسان کردیا ہے ۔ پس کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے
سورہ القمر
۵۴ آیت ۱۷







۶  قرآن کریم کے احکام پر عمل کیا جائے اسکی اتباع کی جائے
 قرآن پر عمل کرنے کا مطلب حلال کو حلال سمجھیں حرام کو حرام سمجھیں قرآن پر عمل کرنا یہ ہے کہ قرآن میں جن جن کاموں اور غلطیوں کو گناہ بیان کیے گئے ہیں انہیں گناہ سمجھیں اور یہ گناہ نہ کریں مثلا غیبت کرنا جھوٹ بولنا حرام یا رشوت کھانا شراب زنا کاری خون و قتل غارت گیری فساد برپا کرنا تہمت وغیرہ وغیرہ
۷  قرآن کریم کی نشر و اشاعت کی جائے
 قرآن کو دوسروں کو سنانا جس طرح حفاظ کرتے ہیں یہ نشر و اشاعت کے حق کی ادائیگی میں آتا ہے قرآن کی تفسیر سنانا درس قرآن دینا کیسٹ یا کتابیں قرآنی رسالے یا آیات چھاپ کر یا لکھ کے لوگوں تک پہنچانا یا قرآنی کتابوں کی ڈسٹریبیو شن یا پریس قاری یا استاد بن کر قرآن سیکھانا وغیرہ یہ سارے کے سارے قرآن پاک کی نشر واشاعت کے کام ہیں
۸  قرآن کے ذریعہ نصیحت کی جائے ڈرایا جائے
 اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تو آپ قرآن کے ذریعہ انہیں سمجھاتے رہیں جو میرے وعید سے ڈرتے ہیں
سورہ ق
۵۰ آیت ۴۵

Monday, December 22, 2014

Quranic verses on Dua(supplication) for righteous offspring

Supplications (Duas) to have children (OffSprings)
“My Lord! Grant me (offspring) from the righteous” (Quran 37/100) Email: mirzaehtesham1950(at)gmail.com “Our Lord! And make us submissive unto You and of our offspring a nation submissive unto You” (Quran 2/128)
For couples those who do not have children, Scholars advised that both  husband and wife should not get worried and troubled as everything is in the Hand of Allah and whatever Allah has predestined will undoubtedly take place. Both must be patient, approach Allah, ask Him forgiveness, abide by His orders and supplicate Him. Indeed Allah does not turndown the supplications of those who supplicate to Him. Allah Says (And your Lord said: "Invoke Me, [i.e. believe in My Oneness (and ask Me for anything) I will respond to your (invocation). [Quran Gafir 40/60].

         Allah also Says “(And when My slaves ask you (O Muhammad) concerning Me, then (answer them), I am indeed near (to them by My Knowledge). I respond to the invocations of the supplicant when he calls on Me (without any mediator or intercessor). So let them obey Me and believe in Me, so that they may be led aright). [Quran 2/186].
Scholars advised 2 things (1) Be Thankful to Allah (2) Istiqfar
(1) Be Thankful to Allah
       "If you would count up the favors of Allah, never would you be able to number them: for Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful." (Al-Nahl, 18)
Since there is no limit to the favors of Allah, a believer should unceasingly keep himself occupied with the remembrance of Allah and express his gratefulness to Him.

Allah Says  “If you give thanks, I will give you more (of My Blessings); but if you are thankless (i.e. disbelievers), verily My punishment is indeed severe.” (14/7)

(2) Istiqhfar

People often forget the importance of the simple yet powerful dua (supplication) – Istighfar i.e., saying “Astaghfirullah” (I seek forgiveness of Allah). Prophet Muhammad (peace be upon him) recited this at least 100 times a day. Istighfar (Astaghfirullah) is the gateway of relief and happiness. Whenever you are in distress start reciting it and Insha Allah it will take you out of your anxiety and will put you in a peaceful situation and will give you happiness. Istighfar is the secret of success and the medication that was prescribed to people who want to have more health, wealth or children.

       Allah will respond to your invocations and give you satisfaction, Insha Allah. Countless people have waited for years and years before getting children and at last Allah gave them what they desired.
Mirza Ehteshamuddin Ahmed-(Hyderabadi)



.
اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ ۔ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ.
رَبِّ ھَبْ  لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ 
اے میرے رب مجھے نیک بخت اولاد عطا فرما 
“My Lord! Grant me (offspring) from the righteous” (Quran 37/100)
رَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَّاَنْتَ خَیْرُالْوٰرِثِیْنَ 
اے میرے پروردگار مجھے تنہا نہ چھوڑ تو سب سے بہتر وارث ہے 
"O My Lord! Leave me not single (childless), though You are the Best of the inheritors." (Quran 21/89)
رَبِّ ھَبْ  لِیْ مِنْ لَّدُنْکَ ذُرِّیَّۃً طَیِّبَۃً ج اِنَّکَ سَمِیْعٌ  الدُّعَآءِ 
اے میرے پروردگار مجھے اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطا فرما بے شک تو دعا کا سننے والا ہے 
“O my Lord! Grant me from You, a good offspring. You are indeed the All-Hearer of invocation.” (Quran 3/38)
فَہَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْکَ وَلِیًّا لا یَّرِثُنِیْ 
پس تو مجھے اپنے پاس سے وارث عطا فرما جو میر ا وارث ہو 
“So give me from Yourself an heir, Who shall inherit me” (Quran 19/5,6)
رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَیْنِ لَکَ وَمِنْ ذُرِّیَّتِنَآ اُمَّۃً مُّسْلِمَۃً لَّکَ 
اے ہمارے رب ہم دونوں کو اپنا فرما نبردار بنا اور ہماری نسل میں سے اٹھا ایک امت جو اطاعت گزار ہو تیری
“Our Lord! And make us submissive unto You and of our offspring a nation submissive unto You” (Quran 2/128)


In the end add this Arabic dua also.
یَا اَللّٰہُ اَنْتَ الْخَالِقُ الْبَارِیءُ الْمُصَوِّرُ لَکَ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰی رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِ
یا اللہ آپ پیدا کرنے والے ہر چیز کو ایجاد کرنے والے صورت بنانے والے ہیں اور آپکے نہایت اچھے نام ہیں اے ہمارے رب میری دعا قبول فرما آمین


Friday, December 12, 2014

Supplications (Duas) for Parents

 Supplications (Duas) for Parents
اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ ۔ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
رَبَّنَا اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ
اے میرے پروردگار مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو بھی بخش اور دیگر مومنوں کو بھی بخش جس دن حساب ہونے لگے 
“Our Lord! Forgive me and my parents, and (all) the believers on the Day when the reckoning will be established." (Quran Surah Ibrahim 14/41)
رَّبِّ ارْحَمْہُمَا کَمَا رَبَّیَانِیْ صَغِیْرًا 
اے میرے پروردگار ان پر ویسا ہی رحم کر جیسا انہوں نے میرے بچپن میں پرورش کی ہے 
“And lower unto them the wing of submission and humility through mercy, and say: "My Lord! Bestow on them Your Mercy as they did bring me up when I was young”
(Quran Surah Al-Israa17/24)
رَبِّ اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَیْتِیَ مُؤْمِنًا وَّلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ وَلَا تَزِدِ الظّٰلِمِیْنَ اِلاَّ تَبَارَا 
اے میرے پروردگار تو مجھے اور میرے ماں باپ اور جو بھی ایمان دار ہوکر میرے گھر میں آئے اور تمام مومن مردوں اور کل ایماندار عورتوں کو بخش دے
“My Lord! Grant me the power and ability that I may be grateful for Your Favour which You have bestowed upon me and upon my parents, and that I may do righteous good deeds, such as please You, and make my offspring good. Truly, I have turned to You in repentance, and truly, I am one of the Muslims (submitting to Your Will).”
 (Quran Surah Al-Ahqaf 46/15)
قَالَ رَبِّ اَوْزِعْنِیْ ٓ اَنْ اَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِیْ ٓ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَعَلٰی وَالِدَیَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰہُ وَاَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَتِیْ ط اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْکَ وَاِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ
کہنے لگا میرے پروردگار مجھے توفیق دے کہ میں تیری اس نعمت کا شکر بجا لاؤں جو تو مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کی ہے اور یہ کہ میں ایسے نیک عمل کروں جن سے تو خوش ہوجائے اور تو میری اولاد بھی صالح بنا میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور میں مسلمانوں میں سے ہوں
"My Lord! Forgive me, and my parents, and him who enters my home as a believer, and all the believing men and women. And to the Zalimun (polytheists, wrong-doers, and disbelievers) grant You no increase but destruction!”
(Quran Surah Nuh 71/28)
Mirza Ehteshamuddin Ahmed-(Hyderabadi)